Breaking News >> News >> Independent Urdu


ون ڈے سیریز: پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست


Link [2022-03-31 23:53:49]



آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی اور  سیریز ایک ، ایک سے برابر کرلی۔

جمعرات کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں  کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ، جس کے بعد آسٹریلیا نے 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے۔

امام الحق نے سیریز میں اپنی دوسری سینچری بنائی اور 106 رنز بنا کر ایڈم زمپا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

جمعرات کے میچ میں پاکستانی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، سعود شکیل ، خوش دل شاہ، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد وسیم، زاہد محمود اور حارث رؤف شامل ہیں۔

اس میچ میں فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم میں ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، شان ایبٹ، مارکس سٹونس، بین میکڈرموٹ، الکیس کیری، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، مارنس لبوشین، ایڈم زمپا اور مچل سویپسن ہیں۔

اس سے قبل منگل کو پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی اور 314 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 46ویں اوور میں 225 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

کرکٹ پاکستانآسٹریلیاپاکستان بمقابلہ افغانستانجمعرات کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں  کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ، جس کے بعد آسٹریلیا نے 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے۔انڈپینڈنٹ اردوجمعرات, مارچ 31, 2022 - 23:15Main image: 

<p>31 مارچ 2022 کو لاہور کے قذافی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کے دوران سنچری رنز بنانے کے بعد پاکستان کے امام الحق اپنے ساتھی بابر اعظم کے ساتھ جشن منا رہے ہیں (تصویر: اے ایف پی)</p>

کرکٹtype: newsrelated nodes: ’35 سال کرکٹ کھیلنے والے‘ کھلاڑی کا اسلام آباد میں برگر کا سٹالآسٹریلیا کے خلاف شکست کی وجہ دفاعی حکمت عملی تھی؟بھارت میں پاکستان ٹیم کی جیت کا جشن منانے والے طلبا کی ضمانتSEO Title: ون ڈے سیریز: پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست copyright: 

Most Read

2024-09-20 22:38:00