Breaking News >> News >> Independent Urdu


ناظم جوکھیو کی بیوہ نے شوہر کے قتل کیس کے ملزمان کو معاف کردیا


Link [2022-03-30 21:52:56]



کراچی میں گذشتہ سال شدید تشدد کے بعد قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کی اہلیہ شیریں جوکھیو نے اپنے شوہر کے قتل کیس میں نامزد پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم  سمیت تمام ملزمان کو معاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مزید کیس نہیں لڑ سکتیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اردو اور سندھی زبان میں ویڈیو  بیان جاری کرتے ہوئے مرحوم ناظم جوکھیو کی اہلیہ شیریں جوکھیو نے کہا:  'میں یہ کیس اس لیے بھی  نہیں لڑ پارہی ہوں کہ اس کیس میں میرے اپنے بھی پیچھے ہٹ گئے۔ میں وفادار ہوں مگر مجھے سب نے اکیلا کردیا ہے۔ میں اس کیس میں ملوث تمام ملزمان کو معاف کردیا ہے اور اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑتی ہوں'۔ 

انہوں نے کہا: ’ان کے چھوٹے بچے ہیں اور وہ مزید کیس لڑ نہیں سکتیں، اکیلی ہیں اور کوئی ساتھ نہیں ہے۔ اس لیے وہ اپنے شوہر کے قاتلوں کو معاف کرتی ہیں۔‘ 

شیریں جوکھیو نے ویڈیو بیان میں مزید کہا: 'مجھے کوئی لالچ نہیں ہے اور نہ ہی مجھے کسی نے ڈیل کرنے کے آفر کی ہے۔‘

واضح رہے کہ مقتول 27 سالہ ناظم جوکھیو کراچی کے نواحی ضلع ملیر کے گاؤں آچر سالار جوکھیو کے رہائشی اور ضلع کونسل کراچی کے ملازم تھے۔ ان کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جن کی عمریں دو سال سے چھ سال تک ہیں۔

گذشتہ سال نومبر میں ملیر میں  ناظم جوکھیو نے چند غیر ملکی شکاریوں کو اپنے علاقے میں تلور کا شکار کرنے سے روکا تھا، بعد میں سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں خدشہ ظاہر کیا تھا انہیں اب مار دیا جائے گا۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے بعد ناظم جوکھیوکی تشددزدہ لاش ملی تھی۔ ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے بھائی رکنِ سندھ اسمبلی جام اویس کے تشدد سے ہلاک ہوئے تھے۔ 

اس کیس میں رکنِ سندھ اسمبلی جام اویس، رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم  اور تین ملازمین  سالار، دودو خان اور دھنی بخش کو نامزد کیا گیا تھا۔ یہ تینوں ملازمین ملیر کورٹ سے ضمانت منسوخی کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

قتلملزمانناظم جوکھیو کی بیوہ کا کہنا تھا کہ ان کے چھوٹے بچے ہیں اور وہ مزید کیس لڑ نہیں سکتیں، اکیلی ہیں اور کوئی ساتھ نہیں ہے۔ اس لیے وہ اپنے شوہر کے قاتلوں کو معاف کرتی ہیں۔ امر گرُڑوبدھ, مارچ 30, 2022 - 17:30Main image: 

<p>گذشتہ سال نومبر میں ملیر میں&nbsp; ناظم جوکھیو نے چند غیر ملکی شکاریوں کو اپنے علاقے میں تلور کا شکار کرنے سے روکا تھا، بعد میں سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں خدشہ ظاہر کیا تھا انہیں اب مار دیا جائے گا (تصویر: افضل جوکھیو)</p>

پاکستانtype: newsrelated nodes: ناظم جوکھیو قتل کیس میں کب کیا ہوا؟ڈیرہ اسماعیل خان میں معلمہ کا قتل: ’لوگ تماشا دیکھ رہے تھے‘وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کا امیدوار قتلSEO Title: ناظم جوکھیو کی بیوہ نے شوہر کے قتل کیس کے ملزمان کو معاف کردیا copyright: 

Most Read

2024-09-21 00:52:16