Breaking News >> News >> Independent Urdu


ایف سی کے قلعے پر حملے میں چار مبینہ دہشت گرد ہلاک: ٹانک پولیس


Link [2022-03-30 11:53:26]



خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس کے مطابق مسلح افراد نے فرنٹئیر کانسٹیبلری کے قلعے پر بدھ کی صبح تین بجے حملہ کیا، جس کے جواب میں فائرنگ میں چار مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ٹانک پولیس کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ صبح سات بجے تک جاری رہا۔

ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) وقار احمد کے مطابق حملے میں ایف سی کا ایک حوالدار اور دو سپاہی جان سے گئے، جن کا تعلق سندھ رجیمنٹ سے تھا۔ 

حملے میں 10 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈی پی او وقار احمد نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ چاروں مبینہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا ہے، تاہم ان کی لاشوں کو تاحال جائے وقوعہ پر رکھا گیا ہے، تاکہ ضروری چھان بین کر کے ان کی شناخت کی جاسکے، اور سہولت کاروں تک پہنچا جاسکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا: ’قلعے کی دیواریں زیادہ اونچی نہیں ہیں۔ یہی کوئی پانچ چھ فٹ ہوں گی۔ دہشت گرد سیڑھیاں چڑھ کر قلعے کے اندر داخل ہوئے تھے۔

ڈی پی او وقار احمد نے مزید بتایا کہ شناخت کا عمل جاری ہے، سی ٹی ڈی، آرمی، اور ٹانک پولیس مشترکہ طور پر معاملے کی چھان بین کررہی ہے اور جیو فنسنگ بھی کی جا رہی ہے۔

ان کے مطابق: ’ڈیرہ اسماعیل خان سے کھوجی کتے منگوا کر حقائق کا سراغ لگایا جائے گا، جب کہ قلعے کے آس پاس علاقے میں سرچ آپریشن کر لیا گیا ہے۔‘

دوسری جانب انٹیلی جنس بیورو کے ایک افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ مکین میں بھی سکیورٹی اہلکاروں پر ایک حملہ ہوا ہے، تاہم اس کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔  

پاکستانٹانکایف سیجنوبی وزیرستانڈی پی او ٹانک وقار احمد کے مطابق مبینہ دہشت گردوں نے صبح تین بجے فرنٹئیر کانسٹیبلری کے قلعے پر حملہ کیا جس کے جواب میں فائرنگ میں چار حملہ آور ہلاک ہوئے۔ انیلا خالدبدھ, مارچ 30, 2022 - 11:00Main image: 

<p class="rteright">11 مئی 2009 کی تصویر میں ایف سی کا اہلکار درہ آدم خیل میں ایک دھماکے کے بعد تعینات۔ (اے ایف پی)</p>

پاکستانtype: newsrelated nodes: ٹانک میں انسداد پولیو ٹیم پر ٹی ٹی پی کا حملہبلوچستان: ایران سے ایف سی چوکی پر حملہ، ایک سپاہی چل بساسبی: ایف سی کی گاڑی پر حملہ، پانچ اہلکار جان سے گئےSEO Title: ایف سی کے قلعے پر حملے میں چار مبینہ دہشت گرد ہلاک: ٹانک پولیسcopyright: 

Most Read

2024-09-21 00:45:09