Breaking News >> News >> Independent Urdu


تحریک عدم اعتماد: ایم کیو ایم پاکستان کا حزب اختلاف کی حمایت کا فیصلہ


Link [2022-03-30 11:53:26]



متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کرکے عمران خان کی حکومت کے لیے فی الحال عددی اکثریت کا خاتمہ کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے ایک ٹویٹ کی جس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کی حمایت کے معاہدے کے بارے میں ان کی جماعت کی رابطہ کمیٹی سے منظوری لے گی۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی اپنی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی منظوری کے بعد بدھ کی شام کسی وقت اس معاہدے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔

متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدہ نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات سے کل شام۴ بجے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔@MQMPKOfficial @PPP_Org @pmln_org

— Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) March 29, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس معاہدے کی تصدیق اپنے ٹویٹر پیغام میں کی ہے۔

متحدہ اپوزیشن اور ایم کیوایم کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مذکورہ معاہدے کی توثیق کریں گے، جس کے بعد ہم انشاء اللہ کل میڈیا کو پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں گے۔ مبارک ہو پاکستان https://t.co/60GpbqFmAA

— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 29, 2022

ایم کیو ایم پاکستان کے اس فیصلے کے بعد بظاہر متحدہ اپوزیشن کے پاس ان نمبرز کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوگیا ہے جو اسے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے درکار ہیں۔

ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والے اعداد و شمار کے مطابق اب پارلیمان میں اس تحریک کو کامیاب کرانے کے لیے اپوزیشن کے پاس 174 ممبران قومی اسمبلی موجود ہیں اور وزیر اعظم عمران خان ایوان میں اپنی اکثریت بظاہر کھوچکے ہیں۔

بدھ کی صبح اسلام آباد میں ہونے والے حتمی مذاکرات میں ایم کیو ایم کی طرف سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر، کنور نوید جمیل، امین الحق، فیصل سبز واری اور خواجہ اظہار الحسن نے شرکت کی تھی۔

دوسری جانب متحدہ حزب اختلاف میں کی نمائندگی مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نوید قمر، شیری رحمان، مراد علی شاہ، مرتضی وہاب، سعید غنی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل نے کی تھی۔

آج دوپہر 2 بجے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مرکز بہادرآباد میں ہوگا، ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے ساتھ حتمی شکل اختیار کرنے والے معاہدے کو توثیق کیلئے پیش کیا جائے گا، ایم کیو ایم پاکستان pic.twitter.com/rlg20WNlu7

— MQM Pakistan (@MQMPKOfficial) March 29, 2022

پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے ساتھ بدھ کی صبح طے پانے والے معاہدے کو اپوزیشن اپنا سرپرائز اور فیصلہ کن وار قرار دے رہی ہے اور بظاہر متحدہ حزب اختلاف کو اس معاہدے کے بعد حکومت پر پارلیمان میں عددی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ اپوزیشن میں شامل تینوں بڑی جماعتوں کے ساتھ ماضی میں حکومتی اتحادوں کا حصہ رہ چکی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو کراچی سے بھاری مینڈیٹ ملا تھا اور تجزیہ کار اسے کراچی کے عوام کا پی ٹی آئی پر اعتماد اور ایم کیو ایم کے نعم البدل کے طور پر دیکھ رہے تھے۔

لیکن پی ٹی آئی نے انتخابات کے بعد وفاق میں حکومت قائم کرنے کے لیے ایم کیو ایم سے اتحاد کیا۔

سینیئر صحافی اور تجزیہ کار کامران خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی نے اس مینڈیٹ کے بعد کراچی کا حال نہ پوچھا اور اس کے منتخب وزیر اعظم نے ساڑھے تین سالوں میں ایک رات کراچی میں گزارنا مناسب نہ سمجھا۔

اب متحدہ اپوزیشن کا دعوی زور پکڑ گیا ہے کہ اسے حکمراں جماعت پر برتری حاصل ہوگئی ہے۔

na-situation.jpg

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے گذشتہ روز حکومتی اتحاد کا حصہ رہنے اور تحریک عدم اعتماد میں حکومت کی حمایت میں ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حکمراں جماعت کے رہنما اسے اس تحریک میں اپنی کامیابی اور اپوزیشن کی شکست گردان رہے تھے۔​

الحمد للّٰہ متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدہ نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے پیپلز پارٹی کی سی ای سی اور ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات سے کل شام چار بجے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 29, 2022

​تاہم 24 گھنٹوں کے دوران ایم کیو ایم سے معاہدے کے بعد وہی دعوے اب متحدہ اپوزیشن کے رہنما کر رہے ہیں اور عمران خان کے اعتماد کھو دینے کے دعوے کر رہے ہیں۔

آج پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا بیان اخبارات میں شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’عمران خان اکثریت سے محروم ہوگئے ہیں۔‘

متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں لیکن روزنامہ جنگ کے مطابق ایم کیو ایم نے کراچی اور حیدرآباد میں اپنے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی اور بلدیاتی انتخابات کے بل میں ترامیم واپس لینے جیسے مطالبات منوائے ہیں۔

اس کے علاوہ تحریک کے کامیاب ہونے پر ایم کیو ایم کے لاپتہ افراد کی بازیابی اور اس کے دفاتر کھولنے جیسے اقدامات پر عمل درآمد بھی شروع ہوجائے گا۔

پاکستانایم کیو ایمحزب اختلافپیپلز پارٹیمسلم لیگ نمسلم لیگ قتحریک عدم اعتمادایم کیو ایم پاکستان کے اس فیصلے کے بعد بظاہر متحدہ اپوزیشن کے پاس ان نمبرز کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوگیا ہے جو اسے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے درکار ہیں۔انڈپینڈنٹ اردوبدھ, مارچ 30, 2022 - 10:00Main image: 

<p>متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں (تصویر: ایم کیو ایم ٹوئٹر)</p>

سیاستtype: newsrelated nodes: عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد: ایم کیو ایم کہاں کھڑی ہے؟ایم کیو ایم کی سیاسی غلطیاں’ایم کیو ایم کے مقابلے میں ق لیگ زیادہ فائدے میں رہی‘SEO Title: تحریک عدم اعتماد: ایم کیو ایم پاکستان کا حزب اختلاف کی حمایت کا فیصلہcopyright: 

Most Read

2024-09-21 00:47:47