Breaking News >> News >> Independent Urdu


تل ابیب کے قریب فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک: اسرائیلی طبی اہلکار


Link [2022-03-30 00:33:28]



امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساحلی شہر تل ابیب کے قریب حملوں میں کم از کم پانچ افراد مارے گئے ہیں۔

طبی امداد فراہم کرنے والے ادارے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’بدقسمتی سے ہمیں یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ پانچ افراد مارے گئے ہیں۔‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امدادی ادارے کے سربراہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ بني براك نامی قصبے میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب طبی امداد فراہم کرنے والے اہلکاروں اور عینی شاہدین کے مطابق رمات غان میں بھی حملہ ہوا ہے۔ تاہم اس تیسرے حملے کے حوالے سے تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس میں کس قسم کے ہتھیار استعمال کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کو بھی الخضيرة شہر میں فائرنگ کے واقعے میں دو اسرائیلی پولیس اہلکار مارے گیے تھے۔

ضياء حمارشة کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ حملہ آوروں میں سے ایک ہیں (تصویر: سوشل میڈیا)

تاہم اتوار کو ہونے والے حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی جو کہ 2017 کے بعد اسرائیل میں ان کی جانب سے کسی حملے کی دمہ داری قبول کرنے کا پہلا واقعہ ہے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا کہ اتوار کو حملہ کرنے والے دو حملہ وار موقع پر ہی مارے گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں میں سے ایک کا نام ضياء حمارشة بتایا جا رہا ہے جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کی عمر 27 سال ہے اور انہوں نے پانچ اسرائیلیوں کو ہلاک کیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق بني براك اور رمات غان کے رہائیشیوں نے بتایا ہے کہ ایک شخص نے گاڑی میں گزرتے ہوئے راہ گیروں پر فائرنگ کر دی۔

تاحال کسی کی جانب سے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سکیورٹی حکام کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ بلانے والے ہیں۔

اسرائیلامدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساحلی شہر تل ابیب کے قریب حملوں میں کم از کم پانچ افراد مارے گئے ہیں۔انڈپینڈنٹ اردوبدھ, مارچ 30, 2022 - 00:00Main image: 

<p>اسرائیلی امدادی کارکنوں&nbsp; &nbsp; کے مطابق یہ حملےبني براك اور&nbsp;رمت غان میں ہوئے ہیں (اے ایف پی)&nbsp;</p>

دنیاjw id: ygT3AGEktype: videorelated nodes: امریکہ اور اسرائیل ایران کو ایٹم بم نہیں بنانے دیں گے: بلنکنمیزائل حملوں کا ہدف اسرائیلی مرکز تھا:ایرانی پاسداران انقلاباسرائیلی جاسوس کا ایرانی رہبر اعلیٰ کی قریبی ساتھی رہنے کا انکشافSEO Title: تل ابیب کے قریب فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک: اسرائیلی طبی اہلکارcopyright: 

Most Read

2024-09-21 00:36:43