Breaking News >> News >> Independent Urdu


عمران خان کا ارکانِ اسمبلی کے نام خط: ’ووٹنگ والے دن اجلاس میں شرکت نہ کریں‘


Link [2022-03-30 00:33:28]



پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بطور سربراہ پاکستان تحریک انصاف اپنی جماعت کے تمام اراکین اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن قومی اسمبلی جانے سے روک دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

سات نکاتی خط میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے تمام ارکان اسمبلی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن قومی اسمبلی میں نہ تو ووٹنگ کے لیے جائیں اور نہ ہی اجلاس میں شرکت کریں۔

اس کے علاوہ خط میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ووٹنگ والے دن اجلاس میں شرکت نہ کریں اور نہ ہی دستیاب رہیں۔

عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بات کرنے کے لیے متعین کردہ ارکانِ اسمبلی موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر جمعرات 31 مارچ کو بحث ہونی ہے۔

WhatsApp Image 2022-03-29 at 7.45.56 PM.jpeg

اس سے قبل پیر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش کر دی گئی تھی جس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے اجلاس جمعرات تک ملتوی کر دیا تھا۔

اس کے بعد اب عمران خان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکانِ اسمبلی کو یہ خط لکھا گیا ہے جس میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام اراکین کو ان ہدایات پر صحیح معنوں میں عمل کرنا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اراکین زہن میں رکھیں کہ ان ہدایات کے پیچھے آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 63 اے ہے۔‘

یہاں یہ بھی واضح کرتے چلیں کے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ میں بحث جاری ہے۔

عمران خان کے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام ممبران پر واضح کر دیا گیا ہے کہ کوئی بھی رکن ان ہدایات کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا یا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کسی بھی پارلیمانی پارٹی، گروپ یا کسی کو بھی کسی بھی قسم کی کی مدد فراہم نہیں کر سکتا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ان ہدایات کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو آرٹیکل 63 اے کے تحت ’انحراف‘ کے طور پر دیکھا جائے گا۔

تحریک عدم اعتمادپاکستانسیاستپاکستان تحریک انصافعمران خانوزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔انڈپینڈنٹ اردومنگل, مارچ 29, 2022 - 20:30Main image: 

<p>وزیراعظم عمران خان نے &nbsp;اسلام آباد میں 27 مارچ کو&nbsp; جلسے سے خطاب کیا جہاں انہوں نے ایک ’خط‘ کا ذکر بھی کیا تھا (اے ایف پی)</p>

سیاستtype: newsrelated nodes: وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ’باپ‘ اپوزیشن کے ساتھ، ق لیگ حکومت کی حمایت میںنعرے لگاتے حکومتی ارکان کو اپوزیشن بینچز پر آنے کے ’اشارے‘SEO Title: ’ہمارے ارکانِ اسمبلی ووٹنگ والے دن اجلاس میں شرکت نہ کریں‘copyright: 

Most Read

2024-09-21 00:39:18