Breaking News >> News >> Independent Urdu


بزدار کا استعفیٰ: ’معلوم نہیں میں کیوں ٹرینڈ کر رہا ہوں‘


Link [2022-03-29 13:13:23]



سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کی خبر سامنے آتے ہی وہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں اور ان کی سادگی اور معصومیت کے حوالے سے میمز وائرل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کئی سیاسی رہنماؤں کی مخالفت کے باوجود عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر برقرار رکھنے پر مصر رہے تھے، حتیٰ کہ وزیراعظم نے انہیں ’وسیم اکرم پلس‘ بھی قرار دیا۔

عثمان بزدار کی کارکردگی کو سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی ورلڈ کپ 1992 کی کارکردگی سے تشبیہہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے ایک بار کہا تھا کہ عثمان بزدار ان کی ٹیم (کابینہ) کے وسیم اکرم پلس ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مگر گذشتہ شب انہوں نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے کر تخت لاہور کی وزارت اعلیٰ کے لیے حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو نامزد کر دیا تو سوشل میڈیا صارفین نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب یعنی ’وسیم اکرم پلس‘ کو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جانے لگے جن میں وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر وزارت اعلیٰ کا منصب چھوڑنے پر ستائش بھی شامل تھی۔

صورت حال اس وقت دلچسپ ہوئی جب سابق کرکٹر وسیم اکرم نے بھی اس ٹرینڈ میں حصہ ڈالا اور ٹویٹ کی۔

’مجھے نہیں معلوم کہ میں کیوں ٹرینڈ کر رہا ہوں، بہر حال میں بھی اس میں اپنا حصہ ڈال دیتا ہوں #WasimAkram۔‘

I’m not sure why I’m trending but anyway let’s add to it #WasimAkram

— Wasim Akram (@wasimakramlive) March 28, 2022

وسیم اکرم کی اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے معروف میزبان اور گلوکار فخر عالم نے عثمان بزدار کا نام لیے بغیر کہا: ’کیونکہ آپ کا پلس ورژن مائنس ہو گیا ہے۔‘

Because aap ka plus version minus hogaya hai... .

— Fakhr-e-Alam (@falamb3) March 28, 2022

جواباً ایک ٹوئٹر صارف نے پرویز الٰہی کی تصویر شیئر کی اور انہیں ’سلیم ملک الٹرا پرو میکس‘ قرار دیتے ہوئے لکھا: ’آپ کی جگہ انہوں نے لے لی ہے۔‘

آپکی جگہ اس نے لے لی ہے https://t.co/ps6o1yLvAf

— AgaySayRight (@AgaySayRight) March 28, 2022

بہت سے صارفین عثمان بزدار کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کمی بھی محسوس کر رہے ہیں۔

میاں عبدالماجد نامی صارف نے عثمان بزدار کی ایک تصویر شیئر کی جس پر تحریر تھا: ’موجودہ حکومت کا اکلوتا رہنما جس کا نہ تو کوئی سکینڈل ہے اور نہ ہی کوئی نفرت کرنے والا۔ کوئی منفی بات بھی نہیں، صرف مثبت انرجی۔‘

ساتھ ہی انہوں نے لکھا: ’الوداع عثمان بزدار۔ ہم آپ کی کمی محسوس کریں گے۔‘

Farewell #UsmanBuzdar :( We will miss you pic.twitter.com/aRyd8OdAk0

— Main Abdul Majid Hoon (@ComicsByMajid) March 28, 2022

ٹوئٹر صارف ڈاکٹر سردار علی شہباز نے عثمان بزدار کی ’معصومیت‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر لگائی جس پر لکھا تھا: ’حکومت جاتی ہے تو جائے، مگر کسی چور ڈاکو کو او آر ایس نہیں دوں گا۔‘

ساتھ ہی انہوں نے لکھا:’اصولوں پر ڈٹ جانے والا آدمی۔‘

A man of principles#UsmanBuzdar pic.twitter.com/J81AvaVLIi

— Dr Sardar Ali Shahbaz (@Alishahbaz_7) March 28, 2022

ٹوئٹر صارف قاسم علی نے ٹویٹ کی جس میں عثمان بزدار کی تصویر کے ساتھ لکھا تھا: ’خان صاحب، سرپرائز تو قوم کو دینا تھا مجھے کیوں دے دیا؟

یہاں وہ اسلام آباد میں 27 مارچ کے جلسے سے قبل کیے گئے وزیراعظم کے اعلان کا ذکر کر رہے تھے، جس میں انہوں نے کوئی ’سرپرائز‘ دینے کی بات کی تھی۔

Surprise.....!#UsmanBuzdar #voteofnoconfidence pic.twitter.com/8EUGUppWUp

— Qasim Ali (@_Qasim_Ali_32) March 28, 2022

تیمور نامی صارف نے شاعرانہ کلام پڑھے ہوئے عثمان بزدار کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ میں تحریر کیا: ’وسیم اکرم پلس، ہم آپ کی کمی محسوس کریں گے۔‘

We will miss u Wasim Akram + #UsmanBuzdar pic.twitter.com/CT2w4w4uiH

— Taimoor (@TaimoorsultanK) March 28, 2022

شاعری کے بول تھے ’جیہڑے دیوانہ ساکوں سڈیندن، اوہی پیمبر ساکوں منیسن جڈاں شرافت دی رسم چلسی، جڈاں محبت رواج بنڑ سی‘

ویڈیو کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ’اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو، پاکستان زندہ باد۔‘

نوٹ: بعض تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہماری ویب سائٹ پر کچھ لفظ درست طریقے سے دکھائی نہیں دے رہے۔ ہم اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  

ادارہ اس کے لیے آپ سے معذرت خواہ ہے۔ 

عثمان بزداروسیم اکرمسوشل میڈیاسابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر جہاں صارفین مختلف تبصرے اور میمز شیئر کر رہے ہیں، وہیں سلیبرٹیز نے بھی اس میں حصہ ڈالا ہے۔سوشل میڈیا ڈیسکمنگل, مارچ 29, 2022 - 12:45Main image: 

<p class="rteright">عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے استعفے کے معاملے پر ٹوئٹر ٹرینڈ میں سابق کرکٹر وسیم اکرم نے بھی اپنا حصہ ڈالا (فائل فوٹوز: اے ایف پی)</p>

ٹرینڈنگtype: newsrelated nodes: ’ع اتنا ضروری کہ پارٹی بدلنے والے کشمیر کے عثمان بزدار‘عثمان بزدار اتنے ناگزیر کیوں؟SEO Title: بزدار کا استعفیٰ: ’معلوم نہیں میں کیوں ٹرینڈ کر رہا ہوں‘copyright: 

Most Read

2024-09-21 00:47:17