Breaking News >> News >> Independent Urdu


’اپوزیشن جو سوچ رہی ہے نہیں ہوگا‘: حکومتی جلسے سےقبل شیخ رشید کا بیان


Link [2022-03-27 13:52:29]



اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اپنے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ سے قبل وزیراعظم عمران خان اتوار (27 مارچ) کو اسلام آباد میں ’امر بالمعروف جلسہ‘ کرنے جا رہے ہیں، جس کے حوالے سے انہوں نے پیشگوئی کر رکھی ہے کہ پریڈ گراؤنڈ میں ’عوام کا سمندر ہوگا۔‘

اس جلسے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے پی ٹی آئی کے قافلے دارالحکومت اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کا ’مہنگائی مکاؤ مارچ‘ بھی 28 مارچ کو جلسے کے لیے پنجاب سے وفاقی دارالحکومت کی طرف رواں دواں ہے جبکہ مولانا فضل الرحمٰن کی جمیعت علمائے اسلام کے کارکنوں نے بھی اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے کے اطراف پڑاؤ ڈال رکھا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے آٹھ مارچ کو عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی تھی، جس پر سپیکر اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے 25 مارچ کو اجلاس بلوایا گیا، تاہم ایک رکن قومی اسمبلی کی وفات کے باعث محض فاتحہ خوانی کے باعث اجلاس کو پیر (28 مارچ) تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان نہ صرف حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں اور رابطوں میں مصروف ہیں بلکہ عوامی جلسوں کے ذریعے بھی عوام اور کارکنوں تک پہنچ رہے ہیں۔

لائیو اپ ڈیٹس

جو آپ سوچ رہے ہیں، ایسا نہیں ہوگا: شیخ رشید کا اپوزیشن کو جواب

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن سمجھ رہی ہے کہ اقتدار اس کی جھولی میں آنے والا ہے، لیکن وہ غلط سوچ رہی ہے۔

اسلام آباد میں اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ’عمران خان آخری بال اور آخری اوور تک اپوزیشن کے ساتھ کھیلیں گے۔‘

انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ’میرے پاس اندر کی خبر ہے تمہیں کچھ نہیں ملے گا۔‘

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ’اقتدار کے بھوکوں کی نالائقی اور نااہلی نے عمران خان کو اور بھی مقبول کر دیا ہے۔‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان ’عدم اعتماد میں نہیں بچ رہے تو اللہ انہیں بہت عزت دینے جا رہا ہے۔‘ 

انہوں نے اسلام آباد کی شاہرائیں بند ہونے کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سڑکیں کھلی ہیں اور رہیں گی۔ 

ان کے مطابق سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور چار مارچ تک ہزاروں سکیورٹی اہلکار شہر میں تعینات رہیں گے۔

وزیر داخلہ نے سری نگر ہائی وے پر موجود جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کے جلسے کے لیے دیا گیا وقت ختم ہو چکا ہے اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے آنے والے کارکنان کے لیے سری نگر ہائی وے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ 

شیخ رشید نے جے یو آئی سے کہا کہ ریلی کرنے کا انہیں حق ہے مگر امن امان کی صورت حال خراب کرنے کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جیسے کہ عدالت نے امن و امان قائم رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ 

’اگر اپ کا مقصد انتشار، ہنگامہ آرائی یا عمران خان کے حامیوں کا راستہ روکنا ہے تو ایسا نہیں ہوگا۔‘

جلسے میں شرکت کے لیے کراچی سے خصوصی ٹرین اسلام آباد کی طرف گامزن

اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے کراچی سے روانہ ہونے والی خصوصی ٹرین لاھور پہنچ گئی۔#IamImranKhan pic.twitter.com/DoCIfoxNwr

— PTI (@PTIofficial) March 27, 2022

فیصل آباد سے پی ٹی آئی ریلی اسلام آباد کی طرف رواں دواں

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنوں کی ایک ریلی اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

وزیر مملکت @FarrukhHabibISF کی قیادت میں فیصل آباد سے ایک عظیم الشان ریلی امر بالمعروف جلسے کے لیے اسلام آباد کی جانب رواں دواں۔#IamImranKhan pic.twitter.com/sZdO72xzGY

— PTI (@PTIofficial) March 27, 2022

’مہنگائی مکاؤ مارچ‘ میں شریک ہوں تاکہ مستقبل بچایا جاسکے: شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اتوار کو اپنے ویڈیو پیغام میں پارٹی قائد میاں محمد نوازشریف کا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی مکاؤ مارچ میں شامل ہوں تاکہ اس کرپٹ حکومت کا خاتمہ کرکے پاکستانی عوام کا مستقبل بچایا جاسکے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم میرے انتہائی قابل احترام بزرگو۔ ماﺅں۔ بہنوں۔ بھائیو۔ نوجوان ساتھیو السلام علیکم میں اپنے اور آپ کے قائد میاں محمد نوازشریف کا ایک اہم پیغام آپ کو دینا چاہتا ہوں۔ عمران نیازی کے اس ساڑھے تین سالہ دور میں پاکستان میں سب سے اونچی سطح پر مہنگائی ایک سچ ہے۔ pic.twitter.com/eJRDMhbJWn

— PML(N) (@pmln_org) March 27, 2022

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ریلیاں وقت سے پہلے نکلیں: حماد اظہر

انڈپینڈنٹ اردو کی نامہ نگار فاطمہ علی کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے لاہورسے اسلام آباد روانہ والے کارکنان سے خطاب میں کہا کہ ’وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ریلیاں وقت سے پہلے نکلیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کارکن فوری طور پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائیں۔ آج اسلام آباد میں بہت بڑا اجتماع ہونے جا رہا ہے۔ عوام آج ان ضمیر فروشوں کے خلاف باہر نکل رہے ہیں۔‘

لاہور-اسلام آباد موٹروے پر اس وقت PTI کے جھنڈے یا فلیکس کے بغیر کوئی گاڑی نظر نہیں آ رہی۔ لوگ اپنی مدد آپ نکل آئیں ہیں اپنے ملک کو ضمیر فروشوں سے بچانے۔

— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 27, 2022

آج کا جلسہ تاریخی ہوگا: شفقت محمود

انڈپینڈنٹ اردو کی نامہ نگار فاطمہ علی کے مطابق لاہور سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی قیادت میں تحریک انصاف کی ریلی اسلام آباد کے لیے رواں دواں ہے اور اس قافلے میں میاں اسلم اقبال، مراد راس، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، حماد اظہر، نذیر چوہان اور میاں محمودالرشید بھی شامل ہیں۔

لاہور کے کینال روڈ پر وفاقی وزیر شفقت محمود نے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ’آج کا جلسہ تاریخی ہوگا، جو عوام کا وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار ہے۔‘

شفقت محمود نے منحرف اراکین کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا: ’آج کا جلسہ یہ کیا جمہوریت ہے جس میں خریدو فروخت کا بازار لگا ہوا ہے۔ قوم نے ہارس ٹریڈنگ کو ناکام بنا دیا ہے۔ یہ سارا سلسلہ پاکستان کو پیچھے دھکیلنے کے لیے ہے۔‘

کینال روڈ پر پی ٹی آئی کے قافلے کے سبب ٹریفک جام ہے اور کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جاسکتی ہیں۔

27 مارچ ملکی تاریخ کا ایک ’فیصلہ کن دن‘!

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے شہر کمالیہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا اور یہ پیش گوئی کی کہ ’27 مارچ کو پاکستان کی تاریخ میں عوام کا سب سے بڑا سمندر اسلام آباد کے لیے نکلے گا۔‘

ان کا کہنا تھا: ’یہ دن ہوگا جب قوم زندہ ہوگی، اللہ نے جو امربالمعروف کہا ہے اس پر عمل کرنا ہماری بہتری کے لیے ہے، جب قوم اس پر کھڑی ہوتی ہے تو قوم زندہ ہوتی ہے اور قوم اوپر آتی ہے۔‘

وزیراعظم نے مزید کہا: ’امر بالمعروف اللہ کا حکم ہے، کہ جب آپ دیکھ رہے ہیں کہ حکومت کو کیسے گرا رہے ہیں تو ساری قوم پر اللہ فرض کردیتا ہے کہ اب برائی کے خلاف کھڑے ہوں، بدی کے خلاف جہاد لڑیں اور اچھائی کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں، جن کو آپ سمجھتے ہوں کہ جو مجرموں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔‘

اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا نام لیے بغیر ان کا کہنا تھا کہ ’یہ مجرموں کو پیغام دینے کے لیے ہوگا کہ ملک میں لوٹ مار کے دن ختم ہوچکے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خطاب کے دوران عمران خان نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ’20 سے 25 کروڑ روپے ہمارے اراکین اسمبلی کو دے کر کھلے عام ضمیر خریدا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے جو لوگ ان برسوں میں دور ہوگئے تھے، حزب اختلاف کی وجہ سے قریب آگئے ہیں۔‘

وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ’میں کل آپ کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں دیکھنا چاہتا ہوں۔‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 27 مارچ ملکی تاریخ کا ایک ’فیصلہ کن دن‘ ہوگا۔

اگر یہ تحریک کامیاب ہوجاتی ہے تو پاکستانی سیاست کے پاس یہ ریکارڈ برقرار رہے گا کہ کوئی بھی حکومت آج تک اپنی پانچ سالہ مدت پوری نہیں کر پائی ہے اور دوسرا وزیراعظم عمران خان وہ پہلے چیف ایگزیکٹو ہوں گے، جنہیں اراکین پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کی ووٹنگ کے ذریعے بے دخل کیا۔

دوسری صورت میں نہ صرف پاکستانی سیاست پر لگا یہ دھبہ ہٹ جائے گا کہ یہاں کسی حکومت کو مدت پوری نہیں کرنے دی جاتی، وہیں عمران خان بھی سرخرو نظر آئیں گے۔

وزیراعظم عمران خانعمران خانپاکستانی سیاستپاکستان تحریک انصافاپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اپنے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ سے قبل وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں سیاسی پاور شو کرنے جا رہے ہیں۔انڈپینڈنٹ اردواتوار, مارچ 27, 2022 - 12:45Main image: 

<p class="rteright">26 مارچ 2022 کی اس تصویر میں&nbsp; وزیراعظم عمران&nbsp; خان پنجاب&nbsp; کے شہر کمالیہ میں عوامی جلسے&nbsp; کے دوران ہاتھ ہلاتے ہوئے&nbsp;&nbsp;(فوٹو: وزیراعظم عمران&nbsp; خان فیس بک پیج )</p>

سیاستtype: videolabel: لائیو اپ ڈیٹسrelated nodes: عمران خان کی قوم سے 27 مارچ کو ساتھ نکلنے کی اپیلاسلام آباد میں عوام کا سمندر ہوگا: عمران خانعمران خان کا سرپرائز، کوئی نیا ایجنڈا؟عمران خان کا مستقبل کیا ہوگا؟SEO Title: ’اپوزیشن جو سوچ رہی ہے نہیں ہوگا‘: حکومتی جلسے سے قبل شیخ رشید کا بیانcopyright: 

Most Read

2024-09-21 03:32:49