Breaking News >> News >> Independent Urdu


یوکرین جنگ نئے مرحلے میں: ’اب توجہ دونبیس کی آزادی پر ہے‘


Link [2022-03-26 13:40:19]



روس کے ایک بیان سے ایسا ظاہر ہو رہا ہے کہ یوکرین میں روسی افواج نے اپنی توجہ دارالحکومت کیئف پر کی جانے والی زمینی کارروائی سے ہٹا کر متنازع خطے دونبیس کی آزادی کی جانب موڑ دی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کو سینیئر روسی جنرل سرگے روڈوفسکی نے ایک بیان میں کہا کہ ’آپریشن کے پہلے مرحلے کے اہم کام مکمل ہو چکے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی فوج کی لڑائی کی صلاحیت کو کافی حد تک کم کر دیا گیا ہے، جس سے اب روس کے پاس مرکزی مقصد ’دونبیس کی آزادی‘ حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع ہے۔  

دونبیس خطے میں روس نواز علیحدگی پسند 2014 سے یوکرینی فوج سے لڑ رہے ہیں۔ 24 فروری کو روسی حملے کے بعد انہوں نے آزادی کا اعلان بھی کیا، جسے مغربی ممالک نے تسلیم نہیں نے کیا۔

روسی نے کئی ہفتوں سے یوکرین کے بڑے شہروں پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے تاہم اسے سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور فی الحال روسی افواج دارالحکومت کیئف پر قبضہ نہیں کر پائی ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ صدر ولادی میر پوتن نے یوکرین میں اپنے عزائم کو پس پشت ڈال دیا ہے لیکن رواں ہفتے ہی روسی فوجی اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین کی جانب سے حیرت انگیز حد تک مزاحمت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ 

روسی افواج ملک کے کئی حصوں میں شدید دباؤ کا شکار ہیں جب کہ امریکہ اور دیگر ممالک یوکرین کے لیے اپنے ہتھیاروں اور دیگر سامان کی منتقلی کو تیز کر رہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں امریکی حکام نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے محافظوں کی جانب سے کچھ علاقوں میں روس کے خلاف دفاع  کے بجائے محدود طور پر جارحانہ اقدامات کے شواہد دیکھ رہے ہیں۔ 

-------------------

ماریوپول میں شہری ہلاکتیں اور تباہی

یوکرینی حکام نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ماریوپول میں قائم ایک تھیٹر پر روسی حملے میں 300 لوگ مارے گئے تھے، جسے شہری پناہ گاہ کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق یہ شہریوں پر اب تک کا سب سے مہلک حملہ ہو سکتا ہے اور اس سے روس پر جنگی جرائم کے الزامات کو توثیق ملتی ہے۔ 

روسی افواج کے زیر محاصرہ شہر سے بچ کر نکلنے والے یوکرینی شہری تباہی اور لاچاری کی کہانیاں سنا رہے ہیں۔ 

ماریوپول سے جمعے کو لیویو پہنچنے والی سویٹلانا کوزنیٹسووا نے بتایا کہ انہوں نے کبھی ایسی وحشت نہیں دیکھی، جیسی اس شہر میں ہے۔

ان کا کہنا تھا: ’ماریوپول اب نہیں ہے۔ کوئی ہسپتال نہیں۔ کوئی تھیٹر نہیں۔ کوئی گیلری نہیں۔ کچھ نہیں۔ کوئی سکول نہیں۔ کوئی نرسری نہیں۔ سب تباہ ہوگیا ہے۔ گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ بس وحشت ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ جگہ جگہ فوجی ہیں اور گولیاں چل رہی ہیں۔

ماریوپول کی ایک اور رہائشی اوکسانا وینوکرووا بتایا کہ وہ جان بچا کر نکلیں اور انہیں اپنی والدہ کی لاش گھر کے صحن میں چھوڑنی پڑی۔

------------------------------

یوکرین کا مغرب سے قرض پروگرام تشکیل دینے کا مطالبہ

یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی کے چیف آف سٹاف اینڈری یرمک نے مغرب سے یوکرین کے لیے ایک نیا قرض پروگرام تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اینڈری یرمک نے جمعے کی شب ایک خطاب میں کہا: ’ہمیں قرضے کی مکمل لیز کی ضرورت ہے۔ آج یوکرین یورپ کے لیے ’مقدس جام‘ کی مانند ہے اور بلا مبالغہ یوکرین ان اصولوں کو زندہ رکھے ہوئے ہے، جنہوں نے موجودہ مغربی تہذیب کو جان بخشی۔‘

انہوں نے کہا کہ یوکرین کو جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ ریئل ٹائم انٹیلی جنس اور بھاری ہتھیاروں کی فراہمی ہے۔

یرمک نے یوکرین کے صدر کی طرف سے روسی بمباری اور میزائل حملوں کو روکنے کے لیے یوکرین کی فضاؤں میں نو فلائی زون نافذ کرنے کے مطالبات کو بھی دہرایا۔ 

----------------------------

فرانس کی روسی ’پروپیگنڈے‘ کی مذمت

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پیرس میں روسی سفارت خانے کی جانب سے ’پروپیگنڈا‘ خاکے کی ٹوئٹر پر اشاعت کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا۔

اس معاملے پر فرانس میں روس کے سفیر کو فرانسیسی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا، جس کے بعد سفارت خانے کی دونوں پوسٹیں ہٹا دی گئیں۔

میکرون نے برسلز میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا: ’یہ ایک غلطی تھی مگر اسے درست کر دیا گیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔‘

ویڈیوروس یوکرین جنگیرکرینروسیوکرینی حکام کے مطابق گذشتہ ہفتے زیر محاصرہ شہر ماریوپول میں عارضی پناہ گاہ پر حملے میں 300 لوگ مارے گئے، جبکہ روس نے بیان دیا ہے کہ اس کے پہلے مرحلے کے مقاصد پورے ہوگئے ہیں اور اب وہ مشرقی یوکرین میں متنازع خطے دونبیس پر توجہ مرکوز کرے گا۔انڈپینڈنٹ اردوہفتہ, مارچ 26, 2022 - 10:45Main image: 

<p class="rteright">25 مارچ 2022 کو&nbsp; یوکرین کے شہر کلینیوکا میں روسی حملوں کے بعد ایندھن ذخیرہ کرنے&nbsp; کے ایک سٹور میں آگ لگی ہوئی ہے (فوٹو: اے ایف&nbsp; پی)</p>

دنیاtype: videolabel: لائیو اپ ڈیٹسrelated nodes: یوکرین: سرمایہ دار کی اہلیہ سے نوٹوں سے بھرے سوٹ کیس برآمدروس یوکرین جنگ کے مشرق وسطیٰ پر اثراتبھارت روس پر یوکرین جنگ روکنے کے لیے زور کیوں نہیں دے رہا؟’سوچنا چاہیے کہ روس یوکرین جنگ بندی کیسے کروا سکتے ہیں‘SEO Title: یوکرین جنگ نئے مرحلے میں داخل: ’اب توجہ دونبیس کی آزادی پر ہے‘copyright: Translator name: عبدالقیوم شاہد

Most Read

2024-09-21 03:27:52