Breaking News >> News >> Independent Urdu


یمن سے ڈرون اور میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا گیا: سعودی اتحاد


Link [2022-03-20 13:13:17]



سعودی فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمن میں سرگرم حوثیوں نے ہفتے کی رات سعودی عرب پر ڈرون اور میزائل سے حملے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی سرکاری میڈیا پر جاری اتحاد کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’دشمن کے حملوں‘ میں الشقیق میں ایک پانی صاف کرنے والے پلانٹ اور جازان میں سعودی کمپنی آرامکو کی ایک تنصیب کو نشانہ بنایا گیا جبکہ خامس مشایط شہر میں بھی ایک پیڑول پمپ کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) اور الاخباریہ نے رپورٹ کیا کہ فوجی اتحاد کے فضائی دفاعی نظام نے ڈرونز اور جازان کے شہری علاقوں کی جانب بڑھتے ہوئے میزائل کا کھوج لگا کر انہیں تباہ کر دیا۔

#عاجل مقاطع فيديو وصور لبعض الأضرار المادية جراء المحاولة العدائية من قبل المليشيا الحوثية لاستهداف محطة الغاز بخميس مشيط.#واس_عام pic.twitter.com/4nwx8k0kbG

— واس العام (@SPAregions) March 19, 2022

اتحاد کے بیان میں کہا گیا: ’ہم سرحد پار صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لانچ ہونے والے دشمن کے حملوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔‘

ایس پی اے نے ٹوئٹر پر تصاویر اور ویڈیوز بھی پوسٹ کیں، جن میں جازان کے قریب دھاران الجنوب پاور سٹیشن کو دکھایا گیا ہے، جہاں عملہ حملے کے بعد آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

ایجنسی کے اکاؤنٹ سے جاری تصاویر میں جازان میں ایک گھر اور تباہ شدہ گاڑیاں بھی دکھائی دیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

الاخباریہ ٹی وی نے اتحاد کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میزائل کا نشانہ شہری تھے مگر فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

عرب نیوز کے مطابق اس ہفتے حوثیوں نے چھ رکنی خلیجی تعاون تنظیم کی جانب سے یمن تنازعے پر 29 مارچ کو ریاض میں منعقدہ مذاکرات میں شرکت کی دعوت بھی مسترد کی تھی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق العربیہ نے اتحاد کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ’حوثیوں کا معاشی اور شہری تنصیبات پر حملہ کرکے تنازعے کو بڑھاوا دینا مذاکرات کی پیشکش کا جواب تھا۔‘

#عاجل آثار الهجمات العدائية لاستهداف المنشآت الاقتصادية والأعيان المدنية.#واس_عام pic.twitter.com/r7i7H2iP8s

— واس العام (@SPAregions) March 19, 2022

سعودی عرب یمن میں اُس عالمی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت میں ایک فوجی قیادت کی سربراہی کر رہا ہے، جو 2014 سے باغی حوثیوں سے لڑ رہی ہے۔

ایران نواز حوثی ماضی میں کئی بار سعودی ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں بھی کئی مقامات کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

سعودی عربسعودی اتحادویمنمشرق وسطیٰڈرون حملہحوثیسعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق فوجی اتحاد کے فضائی دفاعی نظام نے ڈرونز اور جازان کے شہری علاقوں کی جانب بڑھتے ہوئے میزائل کا کھوج لگا کر انہیں تباہ کر دیا۔انڈپینڈنٹ اردواتوار, مارچ 20, 2022 - 08:30Main image: 

<p class="rteright">یمن سے&nbsp; کیے گئے حملوں کے نتیجے میں&nbsp; متاثر ہونے والی ایک گاڑی&nbsp;(تصویر:&nbsp; ایس پی اے ٹوئٹر اکاؤنٹ)</p>

دنیاtype: newsrelated nodes: یمن میں امریکہ اور سعودی عرب کا مشترکہ آپریشن، دو امریکی بازیابحوثیوں کے حملے: امریکی ایف 22 طیاروں کی ابوظبی آمدمملکت کو نشانہ بنانے والے تین ’دشمن ڈرونز‘ کو مار گرایا: یو اے ایSEO Title: یمن سے ڈرون اور میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا گیا: سعودی اتحادcopyright: origin url: https://www.arabnews.com/node/2045911/saudi-arabia

Most Read

2024-09-21 08:30:03