Breaking News >> News >> Independent Urdu


تحریک انصاف میں مائنس ون کی کوئی گنجائش نہیں ہے: شاہ محمود قریشی


Link [2022-03-18 19:34:08]



پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مائنس ون قیاس آرائیاں کی جا رہیں، میں برملا کہنا چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف میں مائنس ون کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تحریک انصاف کا پودا لگایا تھا، اب یہ جماعت چار حکومتیں بنا چکی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں مائنس ون کی بات کی جا رہی تو کیا ن لیگ اور شہباز شریف اس پر راضی ہو گئے تھے؟

حکومتی اتحادیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحادی وضح دار لوگ ہیں جو ہمارے ساتھ ہیں۔

اس پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر میں موجود تھے۔

 پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمارے اتحادیوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ وہ ہمیں چھوڑ گئے ہیں یا چھوڑ جائیں گے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’میں تسلسل سے کہہ رہا ہوں کہ ہمارے اتحادی ہمیں نہیں چھوڑیں گے۔‘ شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ کے قائدین چوہدھری برادران کے حوالے سے کہا کہ ’وہ ایک سیاسی گھرانہ ہے اور وہ جذباتی نہیں سیاسی فیصلے کرتے ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ’بعض ارکان پارلیمان کئی جگہوں پر تشریف فرما ہیں اور کچھ سندھ ہاؤس میں بھی بیٹھے ہیں، جن کی تعداد پر قیاس آرائیاں ہیں مگر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ وہ سمجھدار لوگ ہیں، سیاسی لوگ ہیں اور انہیں یقیناً پتہ ہوگا کہ قانون کیا کہتا ہے، آئین کے تقاضے کیا ہیں اور انہیں مینڈیٹ کیا ملا۔‘ ’اگر وہ ٹھنڈے دل سے از سرنو جائزہ لیں، شکوے ہوتے ہیں لیکن انہیں رفع دفع کیا جاتا ہے۔ کسی مخالف کی گود میں بیٹھ کر آپ اپنا مستقبل نہیں سنوار سکتے۔‘ انہوں نے کہا کہ ان کی ہر جائز بات سننے کو تیار ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جبکہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیر کو سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی تشریح کے مطابق آگے چلیں گے۔

منحرف ارکان اسمبلی واپس آجائیں، انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے منحرف ارکان اسمبلی واپس آجائیں، انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’سندھ ہاوس میں لین دین ہو رہی ہے۔ تاہم ہم سندھ ہاوس میں داخل نہیں ہوں گے۔ سندھ ہاوس کو سٹاک ایکسچینج بنا دیا گیا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ اچھا کیا کہ سندھ ہاوس میں موجود لوگوں کی ویڈیو چلائی گئی۔ جس جس کی ویڈیو چلی ہے وہ اپنے حلقوں میں جانے کے قابل نہیں رہے۔

انہوں نے ناراض ارکان اسمبلی سے کہا ’آپ واپس آئیں گے تو آپ کے چہرے ری پینٹ ہو جائیں گے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر تصادم ہوتا ہے تو اپوزیشن کے ساتھ جانے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ادھر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس دائر کر رہی۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے کہ ’حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل 63-A کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس فائل کیا جائے گا، سپریم کورٹ سے رائے مانگی جائے گی کہ جب ایک پارٹی کے ارکان واضح طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں اور پیسوں کے بدلے وفاداریاں تبدیل کریں تو ان کے ووٹ کی قانونی حییثت کیا ہے۔‘

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل 63-A کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرینس فائل کیا جائیگا، سپریم کورٹ سے رائے مانگی جائیگی کہ جب ایک پارٹی کے ممبران واضع طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں اور پیسوں کے بدلے وفاداریاں تبدیل کریں تو ان کے ووٹ کی قانونی حیئثت کیا ہے

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 18, 2022

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کیا ایسے ارکان جو اپنی وفاداریاں معاشی مفادات کے بوجوہ تبدیل کریں ان کی نااہلیت زندگی بھر ہو گی یا انھیں دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہو گی؟ سپریم کورٹ سے درخواست کی جائے گی کے اس ریفرنس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے۔‘

کیا ایسے ممبران جو اپنی وفاداریاں معاشی مفادات کے بوجوہ تبدیل کریں ان کی نااہلیت زندگی بھر ہو گی یا انھیں دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہو گی؟ سپریم کورٹ سے درخواست کی جائیگی کے اس ریفرینس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے۔

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 18, 2022

 

شیخ رشید احمدوزیراعظم عمران خانقومی اسمبلیپاکستان سپریم کورٹتحریک عدم اعتمادشاہ محمود قریشیپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مائنس ون قیاس آرائیاں کی جا رہیں، میں برملا کہنا چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف میں مائنس ون کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انڈپینڈنٹ اردوجمعہ, مارچ 18, 2022 - 17:30Main image: 

<p class="rteright">15 دسمبر 2020 کی اس تصویر میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اسلام آباد میں ہونے والی میڈیا بریفنگ میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دے رہے ہیں(اے ایف پی)</p>

سیاستtype: newslabel: لائیو اپ ڈیٹسrelated nodes: تحریک عدم اعتماد: وزیر اعظم اتحادیوں کے مطالبات مانیں گے؟کیا تحریک عدم اعتماد سے پاکستانی سیاست پر اثر پڑے گا؟SEO Title: تحریک انصاف میں مائنس ون کی کوئی گنجائش نہیں ہے: شاہ محمود قریشیcopyright: 

Most Read

2024-09-21 10:34:14