Breaking News >> News >> Independent Urdu


پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان پارلیمان سندھ ہاؤس میں


Link [2022-03-17 18:13:10]



پاکستان تحریک انصاف کے تین ناراض ارکان پارلیمان سامنے آ گئے ہیں جن میں سے ایک راجا ریاض بھی ہیں جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں ان کے ہمراہ 24 ارکان قومی اسمبلی موجود ہیں۔

اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں میڈیا اینکرز سے بات کرتے ہوئے راجا ریاض کا کہنا تھا کہ ’ہم پارلیمنٹ لاجز پر حملے کے خدشے کے بعد سندھ ہاؤس منتقل ہوئے ہیں۔‘

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے ایم این ایز کو خریدنے اور ہارس ٹریڈنگ کے الزام پر راجا ریاض کا کہنا تھا کہ ’ہمیں عمران خان سے اختلاف ہے اور ہم اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے۔‘

راجا ریاض کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے دو اور ایم این ایز نے بھی میڈیا سے بات کی ہے جن میں نور عالم خان اور نواب شیر وسیر شامل ہیں۔

نواب شیروسیر کا کہنا تھا کہ ’ہم اگلا الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔ ہم آزاد لڑیں گے یا عوام کی مرضی سے فیصلہ کریں گے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمارے بارے میں جس طرح کی زبان استعمال کی جا رہی ہے سیاست دانوں کو ایسی زبان نہیں استعمال نہیں کرنی چاہیے۔‘

جبکہ نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے جو 20 کروڑ روپے لینے کا الزام عائد کیا ہے وہ افسوس ناک ہے۔‘

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس اس وقت سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کا دارالخلافہ بنا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے اکاؤنٹ سے جاری ایک ویڈیو میں فواد چوہدری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہاؤس سے جو اطلاعات آئیں ہیں وہ یہ ہیں کہ وہاں بہت پیسہ شفٹ کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’وہاں پر لوگوں کو رکھنے کے لیے پولیس منگوائی گئی ہے۔‘

ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے۔۔۔ پچھلے پانچ لوگوں کو 15 سے بیس کروڑ ملے خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئیں، باضمیر ہوتے تو استعفیٰ دیتے اسپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاعمر نا ابل قدر دینے کی کاروائ کرنی چاہئے

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 17, 2022

انہوں نے کہا کہ ’جس طرح سے یہاں منڈیاں لگائی گئی ہیں وہ آئین کے بھی خلاف ہیں اور ملک کے مستقبل سے بھی کھیلنے والی بات ہے۔ اس لیے ہم اس پر ایک سخت ایکشن پلان کر رہے ہیں۔‘

تاہم سندھ ہاؤس میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمان سامنے آنے کے بعد فواد چوہدری نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’باضمیر ہوتے تو استعفیٰ دیتے۔ سپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاعمر نا ابل قدر دینے کی کاروائی کرنی چاہیے۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل بدھ کو سوات میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی کہا تھا کہ ’اسلام آباد میں سندھ ہاؤس ہے۔ سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں لے کر بیٹھے ہیں ارکان کے ضمیر خریدنے کے لیے۔ آج سندھ کے عوام کا پیسہ بوریوں میں سندھ ہاؤس آیا ہے۔ سندھ سے گارڈ لے کر آئے ہیں اسے بچانے کے لیے کہ کوئی اندر نہ آ جائے۔‘

انہوں نے کہا تھا کہ ’نواز شریف نے چھانگا مانگا سے ارکان کے ضمیر خریدنے کی روایت شروع کی تھی، آج سندھ کے عوام کا پیسہ بوریوں میں سندھ ہاؤس میں ہے جسے بچانے کے لیے گارڈ بھی سندھ سے آئے ہیں۔‘

اس وقت ہارس ٹریڈنگ کا مرکز سندھ ہاؤس ہے، جس طرح منڈیاں لگی ہوئی ہیں یہ آئین اور ملک کے خلاف ہے ہم ہارس ٹریڈنگ کے خلاف مضبوط ایکشن پلان کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات @fawadchaudhrypic.twitter.com/N6kYrpQBhT

— PTI (@PTIofficial) March 17, 2022

دوسری جانب پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی سکیورٹی کے لیے رینجرز اور ایف سے کے دو ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رینجرز اور ایف سے کے یہ اہلکار 20 مارچ سے دو اپریل تک اسلام آباد میں تعینات رہیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ’یہ میری زندگی کے ایسے آنے والے 20 سے 22 دن ہیں جس میں ارکانِ پارلیمان اور عام لوگوں کو تحفظ دیا جائے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’20 مارچ سے قومی اسمبلی اور لاجز کے بیرونی حصے کو تحفظ رینجرز اور ایف سی فراہم کرے گی۔‘

اس کے علاوہ وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں سے رابطے جاری رکھنے کے لیے وزرا کی ڈیوٹی لگائی ہے۔

’27 تاریخ کو ڈی چوک میں جلسہ ہوگا اور 25 کو اپوزیشن بھی آ رہی ہے۔‘

انہوں اس حوالے سے کہا کہ وزارت داخلہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ ’ہر دو صورتوں لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھا جائے۔‘

اس موقع پر شیخ رشید نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ایک بار پھر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان کامیاب ہو جائیں گے۔ اس وقت تک ہمارے اتحادی جو سو بچار میں ہیں اور مشاورت کر رہے ہیں وہ بھی مجھے یقین ہے کہ عمران خان کے ساتھ آجائیں گے۔‘

دوسری جانب اسلام آباد میں جلسوں کے حوالے سے ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ’اگر شہریوں کے جان و مال کو نقصان ہوا تو وزیر داخلہ سے ڈپٹی کمشنر تک سب ذمہ دار ہوں گے۔‘

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمعرات کو ڈی چوک اور ریڈ زون میں جلسے اور احتجاج روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ’کسی شہری یا پارٹی کو پرامن احتجاج سے نہیں روک سکتے۔‘

پاکستانسیاستفواد حسین چوہدریپاکستان تحریک انصافپاکستان تحریک انصاف کے تین ناراض ارکان پارلیمان سامنے آ گئے ہیں جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پہلے ہی سندھ ہاؤس پر ’سخت ایکشن‘ کیے جانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔انڈپینڈنٹ اردوجمعرات, مارچ 17, 2022 - 17:15Main image: 

<p>پاکستان تحریک انصاف کے جو ناراض ارکان پارلیمان سامنے آئے ہیں ان میں راجا ریاض بھی شامل ہیں (راجا ریاض/ فیس بک)</p>

پاکستانjw id: DUrgRnqHtype: videorelated nodes: تحریک عدم اعتماد میں ’کم ووٹوں والے اتحادی زیادہ اہم‘پشاور میں علیحدگی، وفاق میں بلوچستان عوامی پارٹی کس کا ساتھ دے گی؟وزیر اعظم عمران خان سو فیصد مشکل میں ہیں: پرویز الہٰیSEO Title: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان پارلیمان سندھ ہاؤس میںcopyright: 

Most Read

2024-09-21 10:40:27