Breaking News >> News >> Independent Urdu


اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد منظور: عمران خان


Link [2022-03-16 00:14:02]



اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلامی تعاون تنظیم کی ایما پر اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظور کر لی ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے منگل کی رات ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ میں آج امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہماری آواز سنی گئی۔‘

انہوں نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں لکھا کہ’15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے طور پر مقرر کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے او آئی سی کی ایما پر پاکستان کی پیش کردہ تاریخی قرارداد منظور کی ہے۔‘

اس سے قبل اسلام آباد میں پی ٹی آئی اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا تھا کہ ’آج اقوام متحدہ میں بحث ہو رہی ہے اور اسلاموفوبیا کے خلاف قرار داد منظور ہو رہی ہے، یہ ہماری وجہ سے ہے۔‘

I want to congratulate the Muslim Ummah today as our voice against the rising tide of Islamophobia has been heard & the UN has adopted a landmark resolution introduced by Pakistan, on behalf of OIC, designating 15 March as International Day to Combat Islamophobia.

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 15, 2022

اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے مزید کہا کہ ’اقوام متحدہ نے بالآخر آج دنیا کو درپیش اسلاموفوبیا، مذہبی آثار و رسومات کی تعظیم، منظم نفرت انگیزی کے انسداد اور مسلمانوں کے خلاف تفریق جیسے بڑے چیلنجز کا اعتراف کیا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’اس تاریخی قرار داد کا نفاذ یقینی بنانا اب اگلا امتحان ہے۔‘

اس سے قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے منیر اکرم نے جنرل اسمبلی میں اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے قرارداد پیش کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ ’میں آج اسلام تعاون تنظیم کی جانب سے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن مقرر کرنے کی قرارداد پیش کر رہا ہوں۔‘

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد پیش کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم کا کہنا تھا کہ ’اسلاموفوبیا ایک حقیقت ہے۔‘

In my national capacity I can say that PM Imran Khan @ImranKhanPTI has repeatedly called for int'l attention & efforts to address #Islamophobia. Today, Resolution on International Day to Combat Islamophobia proposed by Pakistan & @OICatUN is adopted in the GA @UN pic.twitter.com/EuVbf80foi

— Amb Munir Akram,Permanent Representative to the UN (@PakistanPR_UN) March 15, 2022

ان کا کہنا تھا کہ ’اسلاموفوبیا کے مسئلے کو سب سے پہلے میرے وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے 27 ستمبر 2019 کو اپنے پہلے خطاب میں اٹھایا تھا۔‘

خیال رہے کہ پاکستان کی سینیٹ اور قومی اسمبلی نے بھی اکتوبر 2020 میں فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی عوامی تشہیر اور اسلاموفوبیا کی مذمت کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں او آئی سی سے توہین آمیز خاکوں کی تشہیر اور اسلاموفوبیا سے متعلق لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  15 اکتوبر اسلاموفوبیا کے خلاف دن قرار دیے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

جبکہ اسی دوران وزیر اعظم عمران خان نے فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کو ایک خط میں ویب سائٹ پر اسلام سے نفرت پر مبنی مواد پر پابندی عائد کرنے کا کہا تھا۔

پاکستاناسلاموفوبیاعمران خاناقوام متحدہپاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے منگل کی رات ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ میں آج امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہماری آواز سنی گئی۔‘انڈپینڈنٹ اردومنگل, مارچ 15, 2022 - 21:45Main image: 

<p>عمران خان دو مارچ کوکامیاب پاکستان پروگرام کے سلسلے &nbsp;میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے (عمران خان/ فیس بک)</p>

پاکستانtype: newsrelated nodes:  امریکہ میں ’یہود دشمنی‘ اور ’اسلامو فوبیا‘ کے خلاف قرارداد منظور’ہم کیسے خاندانوں سے نظریں ملا کر کہہ سکتے ہیں اسلاموفوبیا حقیقت نہیں؟‘ اسلاموفوبیا اور ہالی وڈSEO Title: اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد منظور: عمران خانcopyright: 

Most Read

2024-09-21 12:32:52