Breaking News >> News >> Independent Urdu


ہمارا میزائل سسٹم قابل اعتماد اور محفوظ ہے: بھارتی وزیر دفاع


Link [2022-03-15 18:33:35]



وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کو بتایا کہ اسلام آباد نے ’حادثاتی طور پر میزائل لانچ‘ سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کر دیا۔

قریشی نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی بیان ’نامکمل‘ ہے اور یہ کہ انہوں نے اس معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھتے ہوئے عالمی برادری سے اس معاملے کو اٹھانے کو کہا ہے۔ ادھر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو کہا کہ ملک کا میزائل سسٹم ’بہت قابل اعتماد اور محفوظ‘ ہے۔ وزیر دفاع نے بھارتی قانون سازوں کو بتایا کہ میزائل فائر ہونے کی وجہ کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ  ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز، معائنے اور دیکھ بھال کے معیاری طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کی خامی کو فوری طور پر دور کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ غلطی سے کون سا میزائل داغا گیا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک غیر مسلح میزائل نے ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور بدھ کو صوبہ پنجاب میں ایک رہائشی علاقے میں جا گرا جس سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ ایک ہوٹل اور مکان ضرور متاثر ہوئے۔ اسلام آباد میں اس واقعے پر غصہ بڑھ گیا ہے جہاں حکام مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا: ’واقعے کی سنگین نوعیت سکیورٹی اور پروٹوکول جوہری ماحول میں میزائلوں کے حادثاتی یا غیر مجاز لانچ کے خلاف تکنیکی تحفظات کے حوالے سے کئی بنیادی سوالات کو جنم دیتے ہیں۔‘ وزارت خارجہ نے بھارت سے مزید تفصیلات جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور پوچھا کہ بھارت پاکستان کو فوری طور پر مطلع کرنے میں کیوں ناکام رہا۔ مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لانچ کے دو دن بعد بھارتی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ میزائل معمول کی دیکھ بھال کے دوران فنی خرابی کی وجہ سے حادثاتی طور پر داغا گیا۔

بھارت نے گذشتہ ہفتے کہا کہ ’یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے لیکن یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘ شاہ محمود قریشی نے آج میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ کیا بھارت کو احساس ہے کہ اس میزائل کا حادثاتی طور پر چلنا دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ چھیڑ سکتا تھا؟  ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے غلطی سے میزائل چلنے پر پاکستان کو اطلاع نہیں دی۔ ’جب تک پاکستان نے رابطہ نہیں کیا بھارت خاموش رہا۔‘  انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے وضاحت طلب کرنے پر بھارت نے واقعے کو تسلیم کیا۔ ’حیران ہوں کہ میڈیا اور بین الاقوامی برادری نے اس کی حساسیت کو کیوں نہیں سمجھا؟‘

نوٹ: اے پی اور روئٹرز کی اضافی رپورٹنگ کے ساتھ۔

شاہ محمود قریشیمیزائلبھارتادھر پاکستان نے ’حادثاتی طور پر میزائل لانچ‘ سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کر دیا۔انڈپینڈنٹ اردومنگل, مارچ 15, 2022 - 15:15Main image: 

<p>(سکرین گریب)</p>

پاکستانjw id: j3Mmj67itype: videorelated nodes: بھارت کا میزائل سسٹم غیر محفوظ؟ ’بھارتی میزائل سے تباہ ہوٹل اور گھر کا نقصان پورا کیا جائے‘پاکستان کا بھارت سے میزائل واقعے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہSEO Title: ہمارا میزائل سسٹم بہت قابل اعتماد اور محفوظ ہے: بھارتی وزیر دفاع copyright: 

Most Read

2024-11-11 03:45:37