Breaking News >> News >> Independent Urdu


عمران خان نے دس لاکھ لوگ ڈی چوک لانے کی ہدایت کی ہے: شیخ رشید


Link [2022-03-14 22:13:29]



اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں سے رابطوں اور قانونی نکات پر بریفنگ دی گئی ہے۔

کور کمیٹی کے اجلاس میں اسد عمر نے اتحادی جماعتوں سے بریفنگ اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان ے قانونی نکات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے بتایا کہ ’وزیراعظم نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے معاملات کافی بہتر ہیں وہ انشااللہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔‘

شیخ رشید نے کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم نے ڈی چوک جلسے میں دس لاکھ لوگ لانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ملک کے کونے کونے سے لوگوں کو ڈی چوک لایا جائے۔‘

انہوں نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ کی تاریخ کا اختیار اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا اختیار بھی وزیراعظم کو دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی صدور نے پارٹی کے تنظیمی معاملات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کور کمیٹی فیصلوں سے آگاہ کرنے کے لیے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کور کمیٹی نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے بھی کہا کہ ’ملکی تاریخ کا مدر آف آل جلسہ ڈی چوک پر ہونے جا رہا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت لوگوں کو کروڑوں روپے کی آفرز کی جا رہی ہیں، فضل الرحمن، شہباز شریف اور آصف زرداری لوگوں کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس جس کو آفر کی گئیں اس نے پارٹی میں آکر بتایا ہے۔‘

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کبھی بلیک میل نہیں ہوئے نہ آئندہ ہوں گے۔‘

اتحادیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’وزیراعظم عمران خان چوہدری شجاعت حسین کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔ مسلم لیگ ق نے ہمیشہ ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے۔ تمام اتحادی ہمارے ساتھ رہیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’حکومت، سیاست اور مستقبل ہمارے پاس ہے۔ وزیراعظم عمران خان قائداعظم کے راستے پر گامزن ہیں۔‘

اس سے قبل اسلام آباد میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت آئین کے روح کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو سیاسی اور جمہوری طور پر ناکام بنائے گی۔

انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کہا کہ وہ اداروں کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت غیر قانونی اور غیر آئینی بے اختیار کرکے منتخب نمائندوں کی وفاداریاں خریدنے کے لیے پیسوں کی پیشکش کر رہی ہے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت تمام اتحادیوں پر مکمل بھروسہ ہے۔

وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں 22 مارچ کو ہونے والی او آئی سی کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں اس حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 47 ممالک کے وزرا خارجہ او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔ ’ہماری خواہش ہے کہ ایسا شیڈول مرتب ہو کہ او آئی سی کا اجلاس متاثر نہ ہو۔‘

واضح رہے کہ اسلام آباد میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ ملاقاتوں اور مشاورت میں مصروف ہیں۔

پیر کی شام اپوزیشن جماعتوں کے عشائیے کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں حکومتی اتحادیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ق لیگ جو حکومتی اہم اتحادی ہے ان کی بھی ایم کیو ایم سے پیر کی شام ملاقات طے ہے۔

پاکستانسیاستپاکستان تحریک انصافعمران خاناسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں سے رابطوں اور قانونی نکات پر بریفنگ دی گئی ہے۔مونا خانسوموار, مارچ 14, 2022 - 15:30Main image: 

<p>وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں جلسوں کا&nbsp; آغاز کر رکھا اور اس دوران وہ مختلف شہروں میں جلسوں سے خطاب کر چکے ہیں&nbsp;(عمران خان/ فیس بک)</p>

سیاستtype: newsrelated nodes: تحریک عدم اعتماد پر اپنا فیصلہ کر چکے، حتمی مشاورت جاری ہے: ق لیگتحریک عدم اعتماد، ’اجلاس بلانے کا فیصلہ سپیکر کریں گے‘: شیخ رشید تحریکِ عدم اعتماد کا پی ٹی آئی کے مستقبل پر کیا اثر ہوگا؟SEO Title: عمران خان نے دس لاکھ لوگ ڈی چوک لانے کی ہدایت کی ہے: شیخ رشیدcopyright: 

Most Read

2024-09-21 12:43:39