Breaking News >> News >> Independent Urdu


روس اور یوکرین آج دوبارہ مذاکرات کریں گے


Link [2022-03-14 08:52:34]



ماسکو اور مذاکرات کاروں کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان آج (پیر) کو جنگ کے معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع ہوں گے۔ فریقین نے اس سے قبل مذاکرات کے پچھلے ادوار میں پیش رفت کو سراہا جس کا مقصد دو ہفتوں سے زائد جاری جنگ کو ختم کرنا تھا۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اتوار کو یوکرینی صدر وولودی میرزیلنسکی کے مشیر اور مذاکراتی ٹیم میں شامل میکخائلو پودولیاک نے کہا ہے کہ مذاکرات کا آغاز وڈیو کانفرنس سے ہوگا۔

اس سے قبل روسی خبر رساں اداروں نے روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف کے حوالے سے کہا تھا کہ مذاکرات پیر کو بھی جاری رہیں گے۔

مذاکرات کے اگلے دور کی تصدیق اس وقت ہوئی جب فریقین نے کہا کہ وہ مذاکرات میں آگے بڑھ رہے ہیں جس کا مقصد روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان دو ہفتوں سے جاری  جنگ کو ختم کرنا ہے۔

یوکرینی صدر بھی روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔ یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے اور اپنے ہم منصب ولادی میرپوتن کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔

امریکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق یوکرینی صدر تسلسل سے ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں لیکن ماسکو کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

اتوار کی شب قوم سے خطاب کے دوران وولودی میر زیلنسکی نے کہا کہ ان کے وفد کا ’واضح مقصد‘ یہ ہے کہ دونوں صدور کے درمیان ملاقات کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے۔

زیلنسکی نے کہا کہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان روزانہ مذاکرات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیز فائر اور انسانی امداد کی خاطر راہداریوں کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔ ان راہداریوں کی وجہ سے چھ روز میں ایک لاکھ 30 ہزار لوگوں کو بچایا گیا ہے۔

محصور شہر ماریوپول جانے والے انسانی قافلے کو اتوار کے روز روسی افواج نے روک دیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

روس کی مذاکراتی ٹیم کے ایک سینیئر رکن لیونڈ سلوٹسکی نے سرکاری ٹیلی ویژن نیٹ ورک آر ٹی کو بتایا کہ بیلاروس کی سرحد پر ہونے والے مذاکرات کے کئی ادوار کے بعد ’اہم پیش رفت‘ ہوئی ہے۔

جنگ شروع ہونے کے بعد سے ماسکو اور کیئف کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں۔ ترکی نے رواں ہفتے روسی اور یوکرینی وزرائے خارجہ کے درمیان پہلی ملاقات کی میزبانی کی تھی۔

اس سے قبل اتوار کو یوکرینی صدر کے مشیر میکخائلو پودولیاک نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ روس نے’الٹی میٹم‘ جاری کرنا بند کر دیا ہے اور اس کی بجائے ہمارے مؤقف کو غور سے سنتا ہے۔‘

یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی نے ہفتے کے روز کہا کہ روس نے مذاکرات میں ’بنیادی طور پر مختلف نقطہ نظر‘ اپنایا ہے۔

روسیوکرینجنگروس یوکرین جنگوولودی میر زیلنسکیولادی میر پوتنفریقین نے مذاکرات کے پہلے دور میں پیش رفت کو سراہا جس کا مقصد دو ہفتوں سے زائد کی لڑائی کو ختم کرنا تھا۔انڈپینڈنٹ اردوسوموار, مارچ 14, 2022 - 07:30Main image: 

<p>یہ تصویری مجموعہ 11 جنوری 2022 کو تشکیل دیا گیا ہے جس میں روسی ولادی میر پوتن کی 16 اپریل 2021 کی تصویر اور یوکرینی صدر وولودی میر زیلنسکی کی 11 جنوری 2022 کی تصویر شامل ہے (تصویر: اے ایف پی)</p>

type: newsrelated nodes: روس پر یوکرین میں فاسفورس بم استعمال کرنے کا الزامفیس بک پر روسی حملہ آوروں کے خلاف تشدد کے مطالبے کی اجازتمغربی یوکرین کے ہوائی اڈوں کے قریب روس کے حملےSEO Title: روس اور یوکرین آج دوبارہ مذاکرات کریں گےcopyright: Translator name: العاص

Most Read

2024-09-21 13:00:40