Breaking News >> News >> Independent Urdu


ملیے گوادر کے نوجوان سے جو ریت پر منظر کشی کرتے ہیں


Link [2022-03-12 15:41:16]



گوادر کے مبین بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فن کے ذریعے بلوچستان اور گوادر کی خوبصورتی دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔

سترہ سالہ مبین بلوچ اس وقت ڈگری کالج گوادر میں فرسٹ ایئر کے طالبعلم ہیں اور وہ ریت پر فن پارے بناتے ہیں۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے لوگوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ خداداد صلاحیتوں کے مالک اور سیلف میڈ ہوتے ہیں۔

اس کی ایک مثال گودار سے تعلق رکھنے والے مبین بلوچ بھی ہیں جو ریت پر رنگوں سے منظر کشی کرتے ہیں۔

مبین بلوچ کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے رنگوں سے کھیلنے کا بہت شوق تھا اور وہ مستقبل میں بھی اسی شعبے میں اپنا ایک مقام پیدا کرنے کا خواب لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ آرٹ کے شعبے کا ساز و سامان، حکومتی سرپرستی اور اکیڈمیز نہ ہونے کی وجہ سے وہ (انامور پک) کے میدان میں اپنا فن دکھانے کی شروعات نہ کرسکے۔

مبین کا کہنا ہے کہ ’میرا خواب ہے کہ میں اس شعبے سے تعلق رکھنے والے اپنی عمر کے لڑکوں کو ساتھ لے کر چلیں اور ان کی رہنمائی کریں۔‘

’بلوچستان خاص طور پر گودار کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں مگر ان کے فن کو تراشنے کی ضرورت ہے، وہ اس وقت اس شعبے میں پروفیشنل طریقے سے اپنا ایک مقام پیدا کرسکتے ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ تعلیمی اداروں میں باقاعدہ طور پر اس شعبے کے جدید سہولیات سے لیس ڈیپارٹمنٹ ہوں۔‘

فنآرٹگوادربلوچستانگوادر کے مبین بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فن کے ذریعے بلوچستان اور گوادر کی خوبصورتی دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔گہرام اسلم بلوچجمعہ, مارچ 11, 2022 - 20:45Main image: فنjw id: 2V81j0uTtype: videorelated nodes: افغان آرٹسٹ نے 20 ٹن کچرا امریکی عوام کو بطور ’تحفہ‘ بھیج دیاکوڑے دان کا ڈیجیٹل آرٹ جو ڈھائی لاکھ ڈالر میں فروخت ہوازندگی کی خوبصورت یادیں سمندر سے جڑی ہیں: گوادر کے کشتی سازSEO Title: ملیے گوادر کے نوجوان سے جو ریت پر منظر کشی کرتے ہیںcopyright: 

Most Read

2024-09-21 14:55:53