Breaking News >> News >> Independent Urdu


ناران کاغان کا موسم سیاحت کے لیے کب موزوں ہے؟


Link [2022-03-12 15:41:16]



خیبر پختونخوا کے علاقے ناران، کاغان سیاحتی اعتبار سے مقبول ہیں۔ ان علاقوں میں قدرتی جھیلوں کے ساتھ ساتھ بلند و بالا پہاڑ ہیں جنہیں سر کرنے مختلف سیاحتی گروپ جاتے ہیں۔

موسم سرما میں صرف وہی سیاح ان کا علاقوں کا رخ کرتے ہیں جنہیں برف باری میں ٹریکنگ کرنا ہوتی ہے۔

لیکن موسم گرما میں ناران کاغان کے راستے مکمل کھل جاتے ہیں جس کے بعد کثیر تعداد میں سیاح بذریعہ سڑک سفر کرتے ہوئے کاغان ناران اور پھر بابر سر ٹاپ سے گزرتے گلگت ہنزہ اور خنجراب پاس تک جاتے ہیں۔

سردیوں میں ناران کاغان پہلی برف باری کے بعد بند ہو جاتا ہے۔ وہاں موجود ہوٹل اور کاروبار بھی بند ہوتے ہیں اور زیادہ تر آبادی بالاکوٹ یا مانسہرہ شہر کی جانب عارضی سکونت اختیار کر لیتی ہے۔

موسم کی شدت اپریل کے مہینے میں کم ہوتی ہے تو کاروباری افراد واپس ٹھکانوں میں جا کر ہوٹل اور دکانیں کھولتے ہیں۔ برف باری کا موسم ختم ہونے کے باعث شاہراہیں بھی کھول دی جاتی ہیں۔

مقامی آبادی کے مطابق موسم سرما میں نومبر تا مارچ ان علاقوں میں پانچ سے دس فٹ تک برف باری ہوتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ناران اور بابوسر ٹاپ شدید برف باری کے باعث مکمل جمود کا شکار ہو جاتا ہے۔ شدید برف باری سے ان علاقوں میں گلیشیئر گرنا عام ہے جو سڑک بند نہ ہونے کی صورت میں بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

سال 2020 میں نومبر کے مہینے میں ہونے والی برف باری میں سیاح ناران میں پھنس گئے تھے جس کے بعد انہیں ریسکیو کیا گیا تھا۔

سیاحوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت پہلی برف باری ہوتے ہی راستہ بند کر دیتی ہے تاکہ سیاح آگے جا کر کسی مشکل کا شکار نہ ہو جائیں۔

پاکستانموسمگلگتخیبرپختونخوامقامی آبادی کے مطابق موسم سرما میں نومبر تا مارچ ان علاقوں میں پانچ سے دس فٹ تک برف باری ہوتی ہے۔مونا خانجمعہ, مارچ 11, 2022 - 20:30Main image: ویڈیوjw id: 3DkFjCv4type: videorelated nodes: بے چینی کی ایک لہر جو چلی تھی، ہنزہ پہنچ گئی ہے!حسین کو روزانہ اتنا سونا کیسے مل جاتا ہے؟سوات کی برفانی کبڈیبرفانی میدان کنکورڈیا جو میرے لیے خواب ہی رہاSEO Title: ناران کاغان کا موسم سیاحت کے لیے کب موزوں ہے؟copyright: 

Most Read

2024-09-21 14:55:43