Breaking News >> News >> Independent Urdu


اپوزیشن نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی


Link [2022-03-08 19:54:37]



پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والے اپوزیشن اراکین میں ایاز صادق، مریم اورنگزیب، شازیہ مری، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ اور نوید قمر شامل ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سب کے اتفاق سے جمع کروائی گئی ہے۔

پریس کانفرنس کرنے والے قائدین میں شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور آضف علی زرداری شامل ہیں۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں اعداد کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ہم ان کا لائیں گے بھی اور 172 سے زیادہ ووٹ لیں گے۔‘

آصف علی زرداری نے کہا کہ ’ہم سب نے سوچا ہے کہ اب نہیں تو کبھی نہیں۔ اس لیے ہم سب ساتھ آئے ہیں۔‘

’ہم نے مشاورت کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ کوئی اکیلی پارٹی پاکستان کو اس مشکل سے نہیں نکال سکتی۔‘

انہوں نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ ’میں آپ کو خوشخبری دیتا ہوں کہ سینیئر صحافی حامد میر بحال ہو گئے ہیں۔‘

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متفقہ طور پر قومی اسمبلی سیکیریٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی ہے اور اب ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔

انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جو کرنا تھا کر لیا ہے۔‘

WhatsApp Image 2022-03-08 at 3.46.29 PM.jpeg

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم یا وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو فلور کراسنگ قانون کے تحت آئندہ بننے والا وزیراعظم یا وزیراعلیٰ زیادہ دیر اپنی تعداد میں برتری برقرار نہیں رکھ سکے گا، کیونکہ اپوزیشن کا ساتھ دینے والے اتحادی یا حکومتی اراکین کی رکنیت معطل کرائی جاسکتی ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد آئین کے آرٹیکل 95 کے تحت جمع کروائی گئی ہے۔ دوسری جانب آئین کا آرٹیکل 95 واضح طور پر وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی صورت میں کارروائی سات دن کے اندر اندر مکمل کرنے کی ہدایت بھی کرتا ہے۔

پاكستان میں كسی منتخب سربراہ حكومت (وزیراعظم) كے خلاف  تحریک عدم اعتماد كی كامیابی یا ناكامی كا انحصار قومی اسمبلی میں حلیف اور حریف اراكین كی تعداد كے فرق پر منحصر ہوتا ہے، اور موجودہ ایوان میں اسی نمبرز گیم كی تبدیلی یا عدم تبدیلی وزیر اعظم عمران خان كے مستقبل كا فیصلہ كرے گی۔

ہم اپوزیشن کی عدم اعتماد کو ویلکم کرتے ہیں۔ عمران خان کا اپنی قوم کے لئے پیغام ہے کہ وہ ہر صورت اس خریدو فروخت کا مقابلہ کریں گے۔ عمران خان کسی صورت ان چوروں کو NRO نہیں دیں گے۔ خان مقابلے کے لئے تیار ہے اور ان کو ان پانچ سالوں کی آخری شکست دیں گے۔پوری قوم خان کے ساتھ کھڑی ہے

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 8, 2022

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں یوٹیوبرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’‏حکومت کہیں نہیں جا رہی ہے۔‘

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے، اس کے بعد 2028 تک کچھ نہیں ہو گا۔‘

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’ہم اپوزیشن کی عدم اعتماد کو ویلکم کرتے ہیں۔‘

شہباز گل نے لکھا کہ ’عمران خان کا اپنی قوم کے لیے پیغام ہے کہ وہ ہر صورت اس خرید و فروخت کا مقابلہ کریں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’عمران خان کسی صورت ان چوروں کو این آر او نہیں دیں گے۔ خان مقابلے کے لیے تیار ہے اور ان کو ان پانچ سالوں کی آخری شکست دیں گے۔ پوری قوم خان کے ساتھ کھڑی ہے۔‘

نمبر گیم کیا ہے؟

سال 2018 كے انتخابات كے نتیجے میں وجود میں آنے والی موجودہ قومی اسمبلی میں پاكستان تحریک انصاف عددی اعتبار سے سب سے بڑی قوت ہے، جس نے دوسری جماعتوں كی حمایت سے وفاقی حكومت بنا ركھی ہے۔

پاكستان میں وفاقی حكومت كو قومی اسمبلی میں تحریک انصاف كے 155 اراكین كے علاوہ مسلم لیگ ق (5)، متحدہ قومی موومنٹ پاكستان (7)، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (3)، عوامی مسلم لیگ (1)، بلوچستان عوامی پارٹی (5)، جمہوری وطن پارٹی (1) اور دو آزاد اراكین اسمبلی كی حمایت حاصل ہے۔ 

Parliment_Confidence_Numbers-1-01.jpg یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر علیم خان نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر علیم خان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد آئی تو ’ہم سب مل کر فیصلہ کریں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔‘

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے بعض وزرا و اراکین یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع ہی نہیں کرائی جائے گی جبکہ کچھ کا یہ کہنا تھا کہ اگر تحریک عدم اعتماد جمع ہو بھی گئی تو ’کامیاب‘ نہیں ہو سکے گی۔

پاکستانسیاستپاکستان تحریک انصافعمران خانپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹپاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے۔انڈپینڈنٹ اردومنگل, مارچ 8, 2022 - 18:00Main image: 

<p>وزیراعظم عمران خان نے 28 فروری کو قوم سے خطاب کیا تھا (اے ایف پی)</p>

سیاستtype: newsrelated nodes: تحریک عدم اعتماد: کیا اپوزیشن حکومت کو سرپرائز دے سکتی ہے؟تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وزیر اعظم کے پاس کتنی مہلت ہوگی؟ ’تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو فوری انتخابات کا امکان‘SEO Title: اپوزیشن نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دیcopyright: 

Most Read

2024-09-21 14:40:59