Breaking News >> News >> Independent Urdu


راولپنڈی ٹیسٹ: ’بے جان وکٹ‘ پر امام اور عبداللہ کے ریکارڈز


Link [2022-03-08 19:54:37]



پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق کی سنچریوں پر ختم ہو گیا ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کا آخری دن نتیجے میں کوئی تبدیلی تو نہ لا سکا لیکن ریکارڈز بک میں کچھ نئے ریکارڈ درج کرا گیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری دن کے کھیلا کا پہلا سیشن نعمان علی کے نام رہا جنہوں نے آسٹریلیا کی باقی تین وکٹیں صرف دس رنز کے عوض اکھاڑ دیں۔

آخری دن گرنے والی ایک وکٹ شاہین شاہ کے حصے میں آئی جب انہوں نے مچل سٹارک کو ایل بی ڈبلیو کیا۔

پیٹ کمنز اور نیتھن لائن کو نعمان علی نے آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی پہلی اننگز 449 رنز پر ختم کر دی۔

نعمان علی نے اپنے کیرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 107 رنز دے کر چھ وکٹیں لیں۔ ان کے علاوہ شاہین شاہ نے دو جبکہ ساجد خان اور نسیم شاہ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز تیزی سے کیا اور امام الحق اور عبداللہ شفیق نے پہلی اننگز کے برعکس رنز بنانے کی رفتار تیز رکھی۔

عبداللہ شفیق نے اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری مکمل کی جبکہ ان کے ساتھ کریز پر موجود دوسرے اوپنر امام الحق نے اپنی دوسری سنچری سکور کی۔

امام الحق ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری سکور کرنے والے 10ویں پاکستانی بلے باز اور چوتھے اوپنر بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے قبل ان کے چچا انضمام الحق بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے آخری بار مصباح الحق نے آسٹریلیا ہی کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 252 رنز بنائے جس میں عبد اللہ شفیق نے 136 اور امام الحق نے 111 رنز بنائے۔

دونوں اوپنرز نے ایک ہی ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری پارٹنرشپ کر کے 51 سالہ ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔ ان سے قبل 1971 میں جیف بائیکاٹ اور اینڈریو ہلڈچ نے انگلینڈ کے لیے آخری بار ایسا ریکارڈ بنایا تھا۔

آسٹریلیا کی بولنگ کے لیے پہلا ٹیسٹ کافی مشکل رہا۔ اس نے میچ میں پاکستانی بیٹنگ کو 238 اوورز کرائے جو پاکستان کے خلاف دوسرا طویل ترین بولنگ سپیل ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے باوجود دنیائے کرکٹ کی توجہ کا مرکز رہا اور بے جان پچ کے ہوتے ہوئے بلے بازوں نے رنز کے انبار تو لگائے لیکن نعمان علی پھر بھی چھ وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کے امام الحق کو ان کی دونوں اننگز میں سنچری پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا انعام دیا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانکرکٹآسٹریلیاراولپنڈی ٹیسٹ کا آخری دن نتیجے میں کوئی تبدیلی تو نہ لا سکا لیکن ریکارڈز بک میں کچھ نئے ریکارڈ درج کرا گیا ہے۔سید حیدرمنگل, مارچ 8, 2022 - 17:00Main image: 

<p>امام الحق اور عبداللہ شفیق نے راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سینچریاں سکور کیں (اے ایف پی)</p>

کرکٹtype: newsrelated nodes: آسٹریلیا کا دورہ پاکستان: ڈینس للی نے قبر سٹیڈیم میں بنانے کا کیوں کہا؟سکیورٹی پر اعتماد ہے، پاکستان میں انتہائی محفوظ ہیں: سٹیو سمتھراولپنڈی ٹیسٹ: ’نہ کوئی سنسنی نہ ڈراما، صرف بلے بازوں کا راج‘SEO Title: راولپنڈی ٹیسٹ: ’بے جان وکٹ‘ پر امام اور عبداللہ کے ریکارڈزcopyright: 

Most Read

2024-09-21 14:54:48