Breaking News >> News >> Independent Urdu


فٹ بال سٹار کا ایرانی اہلیہ کی وجہ سے قبول اسلام


Link [2022-03-06 15:33:53]



فٹبال کلبز اے سی میلان، ریال میڈرڈ اور ایجیکس کے سابق مڈ فیلڈر کلیرنس سیڈورف نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں تین مختلف کلبز کے ساتھ ٹرافی جیتنے والے واحد کھلاڑی، سیڈورف نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا: ’میرے اسلامی خاندان میں شمولیت کی خوشی میں آپ کے تمام اچھے پیغامات کے لیے خصوصی شکریہ۔‘

        View this post on Instagram                      

A post shared by Sophia Makramati (@sophiamakramati_)

سیڈورف نے لکھا، ’میں دنیا بھر میں اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں (مسلمانوں) کے ساتھ شامل ہونے پر بہت خوش ہوں، خاص طور پر میری پیاری بیوی، صوفیہ، جنہوں نے مجھے اسلام کا مفہوم زیادہ گہرائی سے سکھایا۔ میں نے اپنا نام تبدیل نہیں کیا اور میں اسے رکھوں گا جیسا کہ میرے والدین نے میرے لیے کلیرنس نام کا انتخاب کیا۔‘

کلیرنس کی ایرانی اہلیہ صوفیہ نے اپنی خوشی پوشیدہ نہیں رکھی اور اپنے انسٹاگرام پیج پر اپنے شوہر کے اسلام قبول کرنے کے بارے میں لکھا: ’شمولیت۔ خوش آمدید میں آپ کی دنیا میں کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ میں تم سے پیار کرتی ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صوفیہ ایک جیولری ڈیزائنر ہیں اور متحدہ عرب امارات کے اس سابق فٹ بال سٹار کے ساتھ رہتی ہیں۔

وہ سکاویا جیولری برانڈ کی - اطالوی برانڈ جس کی لگژری شاخیں اٹلی، جاپان اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں ہیں ماڈل بھی ہیں۔

اپنے کامیاب معاشی کاروبار کے علاوہ، صوفیہ ہوتھر چیریٹیبل فاؤنڈیشن کی سفیر بھی ہیں۔ ہوتھور عبدالوہاب کی طرف سے قائم کردہ فاؤنڈیشن اپنے چارٹر کے مطابق معاشی پسماندگی کو ختم کرنے اور کمزور افراد کو تعلیمی، طبی، نفسیاتی اور ازدواجی رہنمائی فراہم کرنا چاہتی ہے۔

فٹ بالتبدیلی مذہبایرانصوفیہ ایک جیولری ڈیزائنر ہیں اور متحدہ عرب امارات کے اس سابق فٹ بال سٹار کے ساتھ رہتی ہیں۔انڈپینڈنٹ فارسیاتوار, مارچ 6, 2022 - 11:15Main image: 

<p class="rteright">صوفیہ نے اپنی خوشی پوشیدہ نہیں رکھی اور اپنے انسٹاگرام پیج پر اپنے شوہر کے اسلام قبول کرنے کے بارے میں لکھا(تصویر: صوفیہ انسٹاگرام اکاونٹ)</p>

گھرtype: newsrelated nodes: پاکستان میں جبری تبدیلی مذہب کا مسئلہشادی کے بعد خاتون کے قانونی نام میں تبدیلی، مگر کس قیمت پر؟جاوید آفریدی چیلسی فٹ بال کلب خریدنے کی دوڑ میں شامل: رپورٹSEO Title: فٹ بال سٹار کا ایرانی اہلیہ کی وجہ سے قبول اسلامcopyright: origin url: https://www.independentpersian.com/node/220101/%D8%B2%D9%86%D8%AF%DA%AF%DB%8C/%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D8%B1%D9%87-%D9%BE%DB%8C%D8%B4%DB%8C%D9%86-%D9%81%D9%88%D8%AA%D8%A8%D8%A7%D9%84-%D9%87%D9%84%D9%86%D8%AF-%D9%88-%D8%AC%D9%87%D8%A7%D9%86-%D8%A8%D9%87-%D8%AE%D8%A7%D8%B7%D8%B1-%D9%87%D9%85%D8%B3%D8%B1-%D8%A7%DB%8C%

Most Read

2024-09-21 17:25:53