Breaking News >> News >> Independent Urdu


پولینڈ  کا روس کے خلاف فٹ بال میچ کھیلنے سے انکار


Link [2022-02-26 18:13:59]



پولش سوکر فیڈریشن کے صدر نے ہفتے کو کہا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے ردعمل میں پولینڈ روس کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر نہیں کھیلے گا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق پولش سوکر فیڈریشن کے صدر سیزری کولیسزا نے ٹوئٹر پر روس کے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اعلان کیا اور اشارہ دیا کہ پولینڈ فیفا کو متفقہ مؤقف سے آگاہ کرنے کے لیے دیگر فیڈریشنز کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

کولیسزا نے ٹوئٹر پر لکھا: ’مزید الفاظ نہیں ہیں یہ عمل کا وقت ہے۔ یہ اقدام’جارحیت کے پھیلاؤ‘ کی بنا پر اٹھایا گیا۔

اس سے قبل پولینڈ نے صرف یہ کہا تھا کہ وہ مارچ کو ماسکو میں کوالیفائنگ پلے آف سیمی فائنل نہیں کھیلنا چاہتا۔

 فاتح ٹیم فیفا  ورلڈ کپ قطر  میں جگہ بنانے کے لیے سویڈن یا جمہوریہ چیک سے کھیلے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یاد رہے کہ پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ پاول زیفرناکے مطابق رواں ہفتے روس کے حملے کے بعد سے 100,000 افراد یوکرین سے سرحد عبور کر کے پولینڈ پہنچے ہیں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیئف میں رات کو ہونے والے دھماکوں اور سڑکوں پر لڑائی نے شہر کے مکینوں کو زیر زمین پناہ لینے پر مجبور کر دیا جس کے بعد ہفتے کو روسی فوج نے کیئف کی طرف پیشقدمی کی۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ روسی فوجیوں نے کتنی دور تک پیش قدمی کی۔ یوکرین کے حکام نے حملوں کو روکنے میں کسی حد تک کامیابی کے بارے میں بات کی ہے تاہم دارالحکومت کے قریب لڑائی جاری ہے۔

پولینڈروسفٹ بالپولش سوکر فیڈریشن کے صدر نے ہفتے کو کہا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے ردعمل میں پولینڈ روس کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر نہیں کھیلے گا۔انڈپینڈنٹ اردوہفتہ, فروری 26, 2022 - 15:45Main image: 

<p>23 جون 2021 کو سینٹ پیٹرزبرگ کے سٹیڈیم میں سویڈن اور پولینڈ کے درمیان میچ (فائل تصویر: اے ایف پی)</p>

دنیاtype: newsrelated nodes: پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد پر جمع تارکین وطن، یورپ کا نیا بحران؟کیا نیشنل بینک پر جرمانہ عمران خان کے دورہ روس کے سبب ہے؟SEO Title: پولینڈ  کا روس کے خلاف فٹ بال میچ کھیلنے سے انکارcopyright: Translator name: علی رضا

Most Read

2024-09-21 20:40:48