Breaking News >> News >> Independent Urdu


بروک کی سینچری، لاہور قلندرز کی چھٹی کامیابی


Link [2022-02-20 04:12:58]



لاہور قلندرز نے ہفتے کو ہیری بروک کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 66 رنز سے ہرا دیا۔ لاہور قلندرز کی یہ ایونٹ میں چھٹی کامیابی ہے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں 198 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا سکی۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ  کے تقریباَ تمام بلے باز آؤٹ آف کلر نظر آئے اور زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ابتدائی سپیل میں وکٹیں حاصل کرنے کی روایت برقرار رکھی اور دو اوورز پر مشتمل اپنے پہلے سپیل میں دونوں اوپنرز رحمٰن اللہ گرباز اور مبصر خان کو پویلین کی راہ دکھا ئی۔

رحمٰن اللہ 20 اور مبصر خان چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چوتھے نمبر پر میدان میں اترنے والے لیام ڈاسن نے کچھ مزاحمت ضرور کی۔

تاہم وہ بھی 31 کے انفرادی سکور پر زمان خان کی گیند پر ہیری بروک کو کیچ دے بیٹھے۔ کپتان آصف علی اور محمد وسیم 12،12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اعظم خان 10 جبکہ فہیم اشرف اور مرچنٹ ڈی لانگے دو، دو سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مڈل آرڈر بلے باز دانش عزیز 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لاہور قلندرز نے آج ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔

انگلش کرکٹر بروک نے 49 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹورنامنٹ کی تیسری سنچری سکور کی۔ اس سے قبل فخر زمان اور رائیلی روسو بھی ایڈیشن 2022 میں سنچریاں سکور کرچکے ہیں۔

بروک کی اننگز میں پانچ چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے چوتھی وکٹ کے لیے فخر کے ہمراہ 101 رنز کی شراکت قائم کی۔

فخر نے 41 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنر کی یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون میں چھٹی نصف سنچری ہے۔

فہیم اشرف نے تین جبکہ لیام ڈاسن اور ظاہر خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل 7لاہور قلندرزاسلام آباد یونائیٹڈپاکستان کرکٹلاہور قلندرز نے ہیری بروک کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 66 رنز سے ہرا دیا۔انڈپینڈنٹ اردوہفتہ, فروری 19, 2022 - 23:45Main image: 

<p style="direction:rtl">19 فروری، 2022 کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سینچری سکور کرنے کے بعد ہیری بروک کا ایک انداز (اے ایف پی)</p>

کرکٹtype: newsrelated nodes: بیوی سٹیڈیم میں ہو تو پتہ ہوتا ہے کہاں بھاگنا ہے: عمران طاہربابر اعظم کو دعا کے ذریعے آؤٹ کروں گا: مشتاق احمد جب تک دادو کی ٹیم نہ آجائے کراچی کنگز کا حامی ہوں: علی گل پیرSEO Title: بروک کی سینچری، لاہور قلندرز کی چھٹی کامیابیcopyright: 

Most Read

2024-09-21 20:44:58