Breaking News >> News >> Independent Urdu


فالکنر کی بدتمیزی پاکستان کرکٹ کو بدنام کرنے کی کوشش: پی سی بی


Link [2022-02-19 22:34:12]



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر جیمز فالکنر نے ہفتے کو لیگ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ لیگ انتظامیہ ان کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی شرائط پوری کرنے میں ناکام رہی۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ یہ دعویٰ سختی سے مسترد کر چکا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق فالکنر کا دعویٰ ہے کہ پی سی بی نے لیگ میں ان کے چھ میچز کے دوران ان سے جھوٹ بولا۔

اپنی ٹویٹ میں جیمز فالکنر کا کہنا تھا کہ’میں پاکستانی شایقین کرکٹ سے معذرت خواہ ہوں لیکن بدقسمتی سے مجھے آخری دو میچز سے الگ ہونا پڑ رہا ہے اور (پی سی بی) کی جانب سے معاہدے کے مطابق ادائیگیاں نہ کیے جانے کی بنا پر (پی ایس ایل) چھوڑ رہا ہوں۔ میں تمام میچز کے لیے یہاں آیا لیکن وہ میرے ساتھ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔‘

31 سالہ کرکٹر کا کہنا تھا کہ لیگ چھوڑنا ان کے لیے’تکلیف کا سبب ہے کیوں کہ میں عالمی کرکٹ کو پاکستان واپس لانا چاہتا تھا لیکن میرے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ ( پی سی بی) اور (پی ایس ایل) کی جانب سے عزت دینے والا نہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب میرے مؤقف کو سمجھیں گے۔‘

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز کے فاسٹ بولر کے مؤقف سے اتفاق نہ کرتے ہوئے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگ کے آئندہ ایڈیشنز پر پابندی لگا دی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  دسمبر میں فالکنر کے کنٹریکٹ کے مطابق 70 فیصد ادائیگی ان کے برطانوی بینک اکاؤنٹ کے ذریعے کر دی گئی تھی اور یہ کہ’فالکنر نے اس ادائیگی کی وصولی تسلیم کی تھی۔‘

بورڈ کے مطابق بقیہ 30 فیصد پی ایس ایل ختم ہونے کے 40 دنوں کے اندر کھلاڑیوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کیا جاتا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فالکنر کے ایجنٹ نے جنوری میں ان کی بینک اکاؤنٹ کی تفصیل پر نظر ثانی کرتے ہوئے آسٹریلوی بینک کا اکاؤنٹ دیا۔

’کرکٹر کا اصرار تھا کہ اسی رقم کی دوسری ڈپلیکیٹ ادائیگی آسٹریلیا میں ان کے اکاؤنٹ میں کی جائے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پی سی بی کا کہنا تھا کہ جمعے کو بات چیت کے دوران فالکنر کے’قابل مذمت اور توہین آمیز رویے‘ کے باوجود بورڈ نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایت دور کی جائے گی۔

اس کے باوجود انہوں نے ملتان سلطانز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھیل سے دست بردارہو کر مطالبہ کیا کہ ان کے لیے فوری طور پر سفری انتظامات کیے جائیں۔

پی سی بی کے مطابق فالکنر نے جان بوجھ کر ہوٹل کی املاک کو نقصان پہنچایا اور آسٹریلیا جانے سے قبل ہوائی اڈے پر نامناسب اختیار کیا اور بدتمیزی کی۔

بورڈ کا کہنا تھا: ’جیمز فالکنر کی سخت بدتمیزی، جو پی سی بی، پاکستان کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے پی سی بی اور فرنچائزز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ انہیں مستقبل میں پاکستان سپر لیگ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔‘

پی ایس ایل 7پاکستان کرکٹکوئٹہ گلیڈی ایٹرزآسٹریلیاآسٹریلوی آل راؤنڈر نے پی سی بی پر جھوٹ بولنے اور معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جس کے بعد بورڈ نے ان پر پابندی عائد کر دی۔ہفتہ, فروری 19, 2022 - 21:00Main image: 

<p>23 ستمبر،&nbsp; 2017&nbsp; کو اندور میں آسٹریلین کرکٹر جیمز فالکنر پریکٹسن سیشن میں حصہ لے رہے ہیں (اے ایف پی)</p>

کرکٹtype: newsrelated nodes: کرکٹ سے دوری: ’دعا کرتا تھا یہ وقت کسی دشمن پر بھی نہ آئے‘گوگل کے نام سے مشہور پشاور زلمی کے محمد حارث کا کوئی ہیرو نہیں’وسیم اکرم آپ بابر اعظم کے ساتھ یہ نہیں کرسکتے‘امریکہ: منفی درجہ حرارت میں کرکٹ کھیلنے والے پاکستانی اور بھارتیSEO Title: فالکنر کی بدتمیزی پاکستان کرکٹ کو بدنام کرنے کی کوشش: پی سی بیcopyright: 

Most Read

2024-09-21 20:23:03