Breaking News >> News >> Independent Urdu


جب مشتاق احمد رات کو معین خان سے دو سو ڈالر مانگنے پہنچے


Link [2022-02-17 19:34:12]



سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کو دیکھا تھا تو دعا کی تھی کہ یہ سامنے آئے تو انہیں رنز ماروں گا۔

انڈپینڈنٹ اردو کے خصوصی پروگرام ’انڈی کی گوگلی‘ میں مشتاق احمد سے بات کرتے ہوئے معین خان نے بتایا کہ ’میرا کم بیک تھا اور میں نے پھر آسٹریلیا کے خلاف 100 رنز کیے۔‘

بقول معین: ’جب عمر اکمل کا کم بیک تھا تو اسے بھی یہی سمجھایا کہ جب بھی آپ کا کم بیک ہو تو اس کی آپ کو چاہت ہونی چاہیے کہ میں نے کم بیک کرنا ہے۔‘

1992 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں لگائے گئے چھکے کے حوالے سے معین خان نے بتایا: ’میری خواہش تھی کہ جب پاکستان جیتے تو میں کریز پر موجود ہوں۔‘

انہوں نے بتایا کہ جب میں کھڑا ہوا تو سامنے کی باؤنڈری چھوٹی لگی تو میں نے دعا کی بال یہاں آئے اور اسی جگہ پر چھکا ماروں اور ایسا ہی ہوا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مشتاق احمد نے بتایا کہ معین خان نے ہی ان کا نام ’مشی‘ رکھا تھا اور ان کی 70 فیصد وکٹوں کے پیچھے معین خان کا ہاتھ ہے۔

اس موقع پر معین خان نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’مشتاق احمد جب رات کو چھیڑتے تو سوچ لیتا تھا، صبح میچ میں بدلہ لوں گا۔‘

انہوں نے بتایا کہ وسیم اکرم مشتاق کو کہتے تھے کہ بغیر بتائے گوگلی نہیں کرنی اور مشتاق کو جب چوکا لگتا تھا تو بے شک لیگ سپن ہو میں کہہ دیتا کہ گوگلی ہے۔

معین خان کے مطابق اس کے بعد مشتاق احمد کو وسیم اکرم سے بہت کچھ سننے کو ملتا تھا۔

ایک اور قصہ سناتے ہوئے معین خان نے بتایا کہ ’ایک رات مشتاق احمد نے مجھے پیسوں (دو سو ڈالر) کے لیے فون کیا اور میں نے شرارت کرتے ہوئے اپنا غلط کمرہ بتایا اور مشتاق احمد جب اس کمرے میں پہنچے تو وہ کسی اور کا کمرہ تھا۔‘

پی ایس ایل 7پاکستان کرکٹ بورڈکرکٹپاکستانی کرکٹرزپاکستان کرکٹ ٹیممشتاق احمد نے بتایا کہ معین خان نے ہی ان کا نام ’مشی‘ رکھا تھا اور ان کی 70 فیصد وکٹوں کے پیچھے معین خان کا ہاتھ ہے۔عمر فیضانجمعرات, فروری 17, 2022 - 13:30Main image: کرکٹjw id: 4oYuW8fQtype: videolabel: اِنڈی کی گوگلیrelated nodes: بابر اعظم کو دعا کے ذریعے آؤٹ کروں گا: مشتاق احمد پی ایس ایل سے غیرملکی کھلاڑیوں کا کھیل بہتر ہوتا ہے: مشتاق احمدپاکستان کا حق بنتا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم یہاں کھیلنے آئے: مشتاق احمدتوصیف احمد اور مشتاق احمد کس کے ساتھ بولنگ کرنا چاہتے ہیں؟SEO Title: جب مشتاق احمد رات کو معین خان سے دو سو ڈالر مانگنے پہنچےcopyright: 

Most Read

2024-09-21 23:09:13