Breaking News >> News >> Independent Urdu


’وسیم اکرم آپ بابر اعظم کے ساتھ یہ نہیں کرسکتے‘


Link [2022-02-17 19:34:12]



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں بدھ (16 فروری کو) کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا گیا میچ کنگز کی مسلسل آٹھویں شکست کے ساتھ ساتھ وسیم اکرم کے بابر اعظم کو مبینہ طور پر ’ڈانٹنے‘ کے باعث سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا، تاہم مداحوں کے اس ردعمل پر وسیم اکرم نے ’حیرانی‘ کا اظہار کیا ہے۔

گذشتہ روز کراچی کنگز پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں مسلسل آٹھواں میچ ہاری۔ میچ کے آخری اوور میں فرنچائز کے صدر وسیم اکرم کافی برہم دکھائی دیے اور باؤنڈری لائن کے پاس آکر انہوں نے کپتان بابر اعظم سے غصے میں ’گفتگو‘ کی جسے سوشل میڈیا صارفین سوئنگ کے سلطان کا بابر اعظم کو ’ڈانٹنا‘ قرار دے رہے ہیں۔

what's happening here Wasim Akram You can't do this with Babar Azam #BabarAzam #KarachiKings #Rizwan#Khushdil Shah pic.twitter.com/qGuJoJl5fB

— Samra Khan (@cric_girl007) February 16, 2022

بابر اعظم اور وسیم اکرم کی یہ ویڈیو ٹوئٹر پر خوب وائرل ہوئی اور صارفین نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر صارف نوری کا کہنا تھا: ’وسیم اکرم صاحب یہ قابلِ قبول نہیں ہے۔ آپ بابر کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے۔‘

This is not acceptable Wasim akram sahab .... You can't do this with babar ..... #BabarAzam pic.twitter.com/pa52Dp1Bl3

— (@Noreenbutt007) February 16, 2022

محمد خزران نے لکھا: ’وسیم اکرم: آپ بطور کپتان کیا کر رہے ہیں؟ بابر اعظم: وہی جو آپ نے ڈرافٹ میں کیا۔‘

Wasim Akram: What you are Doing as Captain ?? Babar: Same what you did in a Draft. #MSvKK #KKvMS #psl72022 pic.twitter.com/HVQMBq0IEK

— Mohammad Hazran (@KhazranSays) February 16, 2022

زہرا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:’وسیم اکرم کو چِلانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم منتخب کی اور اپنی ٹیم کی کوچنگ کی۔ وہ اب کیوں غصہ کر رہے ہیں، جب ہم پلے آف مرحلے کی دوڑ سے ہی باہر ہو چکے ہیں۔‘

wasim akram has no right on shouting. he selected this team. he coached them + why is he shouting now when we're already out of race of playoffs?

— zehra (@zehraaa__09) February 16, 2022

ارشد خان تنولی نے لکھا: ’وسیم اکرم کی جانب سے تمام فارمیٹس کے کپتان کے ساتھ ایسا رویہ روا رکھنا بہت مایوس کن ہے۔ وہ (بابر) ہمارے ہیرو اور دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن آپ انہیں ایسے نہیں ڈانٹ سکتے۔‘

Really disappointed to see All Format Captain of Pakistan @babarazam258 is being treated like this by Wasim Akram. He is our hero and world’s best player, win and lose is part of game but you cannot scold him like this!#KKvMS #BabarAzam pic.twitter.com/IUZppN025G

— Arshad Khan Tanoli (@Arshadkhan_ofcl) February 16, 2022

محمد وقاص نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’پریشان مت ہوں،کوچ کا مقام والد جیسا ہوتا ہے۔ وسیم اکرم کپتان کو گائیڈ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔‘

No worries Relax Coach is just like the father. So Wasim Akram has the right to guide the Captain..! https://t.co/tHUfDDZ3CP

— MUHAMMAD WAQAS محمد وقاص (@Meetwaqas292) February 17, 2022

بعد ازاں وسیم اکرم کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک وضاحتی بیان بھی جاری کیا گیا۔ وسیم اکرم نے مداحوں کے ردعمل پر ’حیرانی‘ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بابر اعظم سے بولروں کے حوالے سے گفتگو کر رہے تھے اور انہیں یہ کہا کہ ’ہمارے بولرز یارکر کیوں نہیں کر رہے یا آف سائیڈ کیوں نہیں کر رہے۔‘

Hello ! Surprised to see reactions on my talking to Babar at the boundary last night. What I was saying was ‘why our bowlers are not bowling yorkers or slower ones offside off’.nothing else . Babar is a wonderful boy and has tried his best. And what he wants for dinner 1/2

— Wasim Akram (@wasimakramlive) February 17, 2022

انہوں نے مزید کہا کہ ’بابر اعظم ایک بہت اچھا لڑکا ہے اور انہوں نے اپنی پوری کوشش کی۔‘

پی ایس ایل 7بابر اعظمملتان سلطانزوسیم اکرمکراچی کنگزملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گئے پی ایس ایل میچ کے دوران کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کے کپتان بابر اعظم کو مبینہ طور پر ’ڈانٹنے‘ کا معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور بابر کے مداح اس سے کچھ زیادہ خوش نظرنہیں آتے، جس پر وسیم اکرم نے’حیرانی‘ کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا ڈیسکجمعرات, فروری 17, 2022 - 12:45Main image: 

<p class="rteright">گذشتہ روز کراچی کنگز پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں مسلسل آٹھواں میچ ہاری۔ میچ کے آخری اوور میں فرنچائز کے صدر وسیم اکرم کافی برہم دکھائی دیے (ویڈیو سکرین گریب/ ٹوئٹر)</p>

سوشلtype: newsrelated nodes: بابر اعظم کو دعا کے ذریعے آؤٹ کروں گا: مشتاق احمد پی ایس ایل 7: ’یہ اپنا بابر اعظم تو نہیں ہے‘SEO Title: ’وسیم اکرم آپ بابر اعظم کے ساتھ یہ نہیں کرسکتے‘copyright: 

Most Read

2024-09-21 23:15:30