Breaking News >> News >> Independent Urdu


کوئٹہ کو شکست، پشاور زلمی فاتح


Link [2022-02-15 22:53:22]



پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا بائیسواں میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں پشاور زلمی فاتح قرار پائی۔

منگل کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 186 رنز کے تعاقب میں 161 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ول سمید 60 گیندوں پر 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیمز ونس 13 رنز پر لیام لونگ سٹن کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 19 گیندوں پر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے افتخار احمد 10 اور عمر اکمل صفر پر عثمان قادرکی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کے محمد حارث 29 رنز بنا کر غلام مدثر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے لیام لونگ سٹن صفر اور حضرت اللہ ززئی ایک رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک پی ایس ایل سیون میں سات میچز کھیلے اور چار میچ جیتنے کے بعد پوانٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ 

پشاور زلمی نے بھی اب تک سات میچز کھیلے اور چار میچ جیتنے کے بعد پوانٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔

پشاور زلمیکوئٹہ گلیڈی ایٹرزپی ایس ایل 7پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا بائیسواں میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں پشاور زلمی فاتح قرار پائی۔انڈپینڈنٹ اردومنگل, فروری 15, 2022 - 23:15Main image: 

<p>پشاور زلمی کے شعیب ملک 15 فروری کو لاہور کے قذافی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹوئنٹی 20 کرکٹ میچ کے دوران شاٹ کھیل رہے ہیں (تصویر: اے ایف پی)</p>

کرکٹtype: newsrelated nodes: پشاور زلمی کے ہاتھوں کراچی کنگز کو شکست ’پشاور زلمی کا گھر‘: ارباب نیاز سٹیڈیم کا تعمیراتی کام کہاں تک پہنچا؟پی ایس ایل: پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف جیتانڈپینڈنٹ اردو اس سال بھی پشاور زلمی کا ڈیجیٹل پارٹنرSEO Title: کوئٹہ کو شکست، پشاور زلمی فاتحcopyright: 

Most Read

2024-09-22 01:43:04