Breaking News >> News >> Independent Urdu


انڈونیشیا: استاد کو نابالغ طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی پر عمرقید


Link [2022-02-15 17:13:21]



انڈونیشیا میں عدالت نے منگل کو ایک استاد کو 13 طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

مغربی جاوا کی بندونگ ضلعی عدالت نے ہیری ویروان کو 13 نابالغ طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی اور ان میں سے کم از کم آٹھ کو حاملہ کرنے کا مجرم پایا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ انہوں نے پانچ سال کے دوران بچوں جنسی زیادتی کی تھی، جن میں سے بہت سے غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے جو وظائف پر سکول میں تعلیم حاصل کرتے تھے۔

بدسلوکی کا یہ مقدمہ اس وقت سامنے آیا جب ایک طالبہ کے اہل خانہ نے گذشتہ سال اپنی نوعمر بیٹی کے ساتھ زیادتی اور حاملہ ہونے کے الزام میں ویروان کی پولیس کو اطلاع دی۔

ان انکشافات نے قومی سطح پر غم و غصے کو جنم دیا جبکہ ایک سینیئر سرکاری عہدیدار نے کہا کہ صدر جوکو ودودو نے اس معاملے پر خصوصی توجہ دی ہے۔

36 سالہ ویروان ہتھکڑیوں میں عدالت پہنچے اور اپنا سر نیچے رکھے ہوئے تھے جب جج یوہنس پورنومو سوریو آدی نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے جج سے رحم کا مطالبہ کیا تھا تاکہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کی کرسکے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ متاثرین کی بحالی کی ادائیگی حکومت کرے گی۔

انڈونیشیا بھر میں 25,000 سے زائد اسلامی بورڈنگ سکول ہیں جنہیں ’پیسنٹرین‘ کہا جاتا ہے، جن میں تقریبا پچاس لاکھ طلبا رہتے اور تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

بنڈونگ عصمت دری کیس نے سکولوں میں جنسی استحصال کے مسئلے پر روشنی ڈالنے میں مدد دی ہے۔ نیشنل چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کو گذشتہ سال رپورٹ کیے گئے 18 میں سے 14 واقعات پیسنٹرین میں ہوئے تھے۔

انڈونیشیامدرسےاستادجنسی زیادتیمغربی جاوا کی بندونگ ضلعی عدالت نے ہیری وراون کو 13 نابالغ طالبات کے ساتھ زیادتی اور ان میں سے کم از کم آٹھ کو حاملہ کرنے کا مجرم پایا۔اے ایف پیمنگل, فروری 15, 2022 - 17:00Main image: 

<p class="rteright">انڈونیشیا استاد ہیری وراون 15 فروری 2022 کو مغربی جاوا کے بندونگ ضلع کی ایک عدالت میں اپنے مقدمے میں فیصلہ سن رہے ہیں (اے ایف پی)</p>

خواتینjw id: 1IDm0fQrtype: videorelated nodes: برطانیہ: ہسپتال ملازم کا 100 لاشوں سے جنسی زیادتی کا اعترافامریکی خاتون کے ساتھ ٹرین میں جنسی زیادتی، ساتھی مسافر تکتے رہےانڈونیشیا: غیر ازدواجی تعلق قائم کرنے پر خاتون کو سو کوڑوں کی سزاانڈونیشیا میں طالب علم ’مذاق‘ میں سیلفیاں بیچ کر کروڑ پتی بن گیاSEO Title: انڈونیشیا: استاد کو نابالغ طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی پر عمرقیدcopyright: 

Most Read

2024-09-22 01:47:49