Breaking News >> News >> Independent Urdu


اردوغان کا دورہ یو اے ای: دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط


Link [2022-02-15 17:13:21]



ترک صدر رجب طیب اردوغان اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جہاں ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں جن کا مقصد کئی سال تک جاری رہنے والی ’دشمنی‘ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان معاشی پل تعمیر کرنا ہے۔

رجب طیب اردوغان نے پیر کو متحدہ عرب امارات پہنچنے کے بعد منگل کو متحدہ عرب امارات کی کاروباری شخصیات کو ترکی میں سرمایہ کاری کے فوائد سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ 2013 کے بعد ترک صدر پہلی بار متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ جب پیر کو یو اے ای کے دورے پر پہنچے تو ان کا شاندار اسقبال کیا گیا۔

اس موقع پر ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد زاید النہیان نے ترک صدر سے ملاقات کی جبکہ دنیا کے سب بلند ٹاور برج خلیفہ پر ترکی کا پرچم بھی لہرایا گیا۔

اس سے پہلے ترکی میں معاشی بدحالی کے دوران گذشتہ سال سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لیے مراعات کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ طاقت کی سیاست کے معاملے میں متحدہ عرب امارات کے مؤقف میں نرمی آئی۔

کاروباری شخصیات سے خطاب میں اردوغان نے کہا کہ ’ہمارا مشترکہ ہدف تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بلندی پر لے جانا ہے۔ ترکی ان سرمایہ کاروں کو اہم مراعات کی پیشکش کر رہا ہے جو پیداوار کے ایشیائی مرکز والے پیدواری شعبوں کے متبادل کی تلاش میں ہیں۔‘

متحدہ عرب امارات کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور ترکی نے پیر کو دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدے اور دفاع  کے شعبے سمیت متعدد شعبوں میں معاہدوں کے لیے مذاکرات شروع کرنے کے لیے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ پیشرفت نومبر میں شیخ محمد کے دورہ ترکی کے دوران اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کے بعد ہوئی ہے۔

خطے میں تجارت اور سیاحت کے مرکز متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ وہ ترکی اور ایران کے ساتھ طویل عرصے سے جاری اختلافات کو سنبھالنا چاہتا ہے کیوں کہ یہ اختلافات وبائی امراض کے بعد اقتصادی ترقی کو دو گنا زیادہ متاثر کر رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انورقرقاش نے اردوغان کے دورے کے حوالے سے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’یو اے ای علاقے کو مسلسل کشیدگی سے نجات دلانے کی خاطر مختلف مسائل پر دانش مندی کے ساتھ قابو پانے کے لیے معاشی اور ترقیاتی تعاون کو بنیادی طریقے کے طور پر دیکھتا ہے۔‘

ترکیمتحدہ عرب اماراترجب طیب اردوغان نے پیر کو متحدہ عرب امارات پہنچنے کے بعد منگل کو متحدہ عرب امارات کی کاروباری شخصیات کو ترکی میں سرمایہ کاری کے فوائد سے آگاہ کیا۔روئٹرزمنگل, فروری 15, 2022 - 16:30Main image: 

<p>ترک صدر رجب طیب اردوغان کے 14 فروری 2022 کو متحدہ عرب امارات پہنچنے پر ابو ظہبی کے وفاقی وزیر ثانی بن احمد الزيودی ان کا استقبال کر رہے ہیں (AFP PHOTO /MURAT KULA/TURKISH PRESIDENTIAL OFFICE)</p>

دنیاjw id: TvIWGJ1Utype: videorelated nodes: ترکی: لیرا کی قدر گرنے پر غیر ملکی خریداروں کا رشمتحدہ عرب امارات کا ترکی میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلانمتحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں سفارت خانہ کھول دیاSEO Title: اردوغان کا دورہ یو اے ای: دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخطcopyright: Translator name: علی رضا

Most Read

2024-09-22 02:11:11