Breaking News >> News >> Independent Urdu


قندیل بلوچ قتل: ’راضی نامہ‘ اور گواہوں کا ’انحراف‘، مرکزی ملزم بری


Link [2022-02-14 18:53:36]



لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا سٹار اور ماڈل قندیل بلوچ قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم محمد وسیم کو راضی نامے اور گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے پر بری کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ کے جسٹس سہیل ناصر نے پیر کو سنایا۔

ملتان کے تھانہ مظفر آباد میں درج مقدمے کے مطابق 15جولائی 2016 کی رات کو سوتے ہوئے ملزم محمد وسیم نے اپنی بہن فوزیہ عظیم المعروف قندیل بلوچ کو تیز دھار چھری کے وار سے قتل کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے جنوبی شہر ملتان میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی سوشل میڈیا سٹار اور ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمے میں 27 ستمبر 2019 کو ملتان کی ماڈل کورٹ نے مرکزی ملزم اور قندیل بلوچ کے بھائی محمد وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ مفتی عبدالقوی سمیت دیگر ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا تھا۔

اس کے بعد ملزم وسیم نے عدالت میں سزا منسوخی کی اپیل دائر کر رکھی تھی۔

محمد وسیم کے وکیل سردار محبوب کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کی والدہ نے ہائی کورٹ ملتان بینچ میں راضی نامے کا بیان حلفی جمع کروایا تھا جبکہ اس سے قبل سیشن عدالت نے راضی نامہ کو نظر انداز کر دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مدعی اور مقتولہ کے والد وفات پا چکا ہیں جبکہ مقدمے کے گواہان بھی ٹرائل کورٹ میں اپنے بیانات سے منحرف ہو گئے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سوشل میڈیا سٹار اور ماڈل قندیل بلوچ کی 2016 میں مختلف سیلفیاں اور ویڈیوز معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن مفتی عبدالقوی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ان کو کافی شہرت ملی، تاہم مذہبی حلقوں میں اس معاملے پر مفتی صاحب کو کافی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کئی علما نے ان کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

بعد میں پولیس نے قندیل بلوچ کے ساتھ لی گئی مفتی عبدالقوی کی سیلفیوں، ویڈیوز اور موبائل پر رابطوں کے باعث انہیں بھی مقدمہ میں شامل تفتیش کیا تھا اور اس قتل میں ان کے بھی ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔

پاکستانپنجابلاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ نے سوشل میڈیا سٹار اور ماڈل قندیل بلوچ قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم محمد وسیم کو راضی نامے اور گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے پر بری کر دیا ہے۔فاطمہ علیسوموار, فروری 14, 2022 - 16:00Main image: 

<p>ملزم محمد وسیم کو 27 ستمبر 2019 کو ملتان کی ماڈل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی (اے ایف پی/ فائل)</p>

پاکستانtype: newsrelated nodes: سعودی عرب نے قندیل بلوچ کا مبینہ قاتل پاکستان کے حوالے کر دیاقندیل بلوچ کیس کا فیصلہ: مقدمے میں کمزوری کیا رہ گئی تھی؟ قندیل بلوچ قتل: بھائی کو عمر قید، مفتی قوی بری SEO Title: قندیل بلوچ قتل: ’راضی نامہ‘ اور گواہوں کا ’انحراف‘، مرکزی ملزم بریcopyright: 

Most Read

2024-09-22 01:50:56