Breaking News >> News >> Independent Urdu


امریکہ: منفی درجہ حرارت میں کرکٹ کھیلنے والے پاکستانی اور بھارتی


Link [2022-02-14 18:53:36]



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) شروع ہونے کے ساتھ ہی امریکہ میں رہنے والے جنوبی ایشیائی شہریوں خصوصاً پاکستانی برادری نے اپنے کرکٹ سیزن کا آغاز کردیا۔

ورلڈ کپ سمیت جب بھی کرکٹ کے دلچسپ مقابلے ہوتے ہیں امریکہ میں موجود کرکٹ مداح دیکھنے کے ساتھ ساتھ اس کھیل کو کھیلنے بھی لگ جاتے ہیں۔

امریکہ کے سرد شہر شکاگو میں ان دنوں پارہ منفی درجہ حرارت ریکارڈ کرتا ہے لیکن ایسے میں رات کی اس سردی میں کرکٹ فینز کئی میل کا سفر طے کرکے انڈور کرکٹ فیلڈز پہنچتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکہ میں رہنے والے کرکٹ مداح پی ایس ایل کو کامیاب ٹورنامنٹ قرار دیتے ہیں۔

صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ امریکہ میں مقیم بھارتی شہری بھی اس لیگ کے بڑے مداح ہیں جو بابر اعظم اور محمد رضوان کو خصوصی طور پر پسند کرتے ہیں۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے کرکٹ مداحوں کے مطابق یہ پروپیگنڈا تو ہوسکتا ہے کہ ’ہم پی ایس ایل نہیں دیکھتے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔‘

کھیلشکاگوپاکستانامریکہپی ایس ایل 7پی ایس ایل اور ورلڈ کپ سمیت جب بھی کرکٹ کے دلچسپ میچ ہوتے ہیں امریکہ میں موجود جنوبی ایشیائی برادری دیکھنے کے ساتھ ساتھ اس کھیل کو کھیلنے بھی لگ جاتی ہے۔یاسر فیروز سلاٹسوموار, فروری 14, 2022 - 14:30Main image: ملٹی میڈیاjw id: h8LyolG5type: videolabel: پی ایس ایلrelated nodes: پی ایس ایل: سرفراز احمد کی کپتان اننگز نے کوئٹہ کو فاتح بنادیاپی ایس ایل 7: گراؤنڈ کی تبدیلی بھی ملتان سلطانز کی جیت کو نہ روک سکیپی ایس ایل کے دوران 23 بک میکرز گرفتار: لاہور پولیسSEO Title: امریکہ: منفی درجہ حرارت میں کرکٹ کھیلنے والے پاکستانی اور بھارتیcopyright: Translator name: عبداللہ فاروقی

Most Read

2024-09-22 02:12:40