Breaking News >> News >> Independent Urdu


روس یوکرین پر حملے کے لیے جھوٹا بہانہ بنا سکتا ہے: امریکہ


Link [2022-02-14 14:33:42]



امریکہ نے اتوار کے روز نیٹو علاقے کے’ہر انچ‘ کے دفاع کا عہد دہراتے ہوئے کہا ہے کہ روس کسی بھی وقت روس پر حملے کے لیے حیرت انگیز جھوٹا بہانہ بنا سکتا ہے۔

روس نے یوکرین کے ساتھ اپنی سرحد پر ایک لاکھ سے زائد فوجی جمع کر رکھے ہیں، جو فوجی اتحاد (نیٹو) کا حصہ نہیں ہے۔ ماسکو ’سکیورٹی خدشات‘ کی بنا پر چاہتا ہے کہ یوکرین کو نیٹو کی رکنیت نہ دی جائے۔ اس تنازعے کے خاتمے کے لیے امریکہ نے سفارتی راستے کھلے رکھے ہیں، جو اب تک بحران کو کم کرنے میں ناکام رہے ہیں-

امریکہ نے بار بار کہا ہے کہ حملہ جلد ہو سکتا ہے جبکہ روس نے ایسے کسی بھی منصوبے کی تردید کرتے ہوئے مغرب پر’ہسٹیریا‘ کا الزام عائد کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ایک انٹرویو میں کہا: ’اب کسی بھی دن‘ حملہ ہو سکتا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا: ’ہم دن کے متعلق بالکل درست پیشگوئی تو نہیں کر سکتے، لیکن ہم کچھ عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ وہ وقت آگیا ہے۔‘

امریکی عہدیدار نے بتایا کہ وہ ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ امریکی انٹیلی جنس نے اشارہ دیا ہے کہ روس بدھ کے روز حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تاہم جیک سلیوان نے کہا کہ ’روس کو فالس فلیگ آپریشن، جو حملے کا بہانہ ہو سکتا ہے، سے روکنے کے لیے امریکہ کو جو کچھ معلوم ہوا وہ دنیا کو بتاتا رہے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’امریکہ نیٹو کی سرزمین کے ایک ایک انچ کا بھی دفاع کرے گا اور ہمارے خیال میں روس اس پیغام کو پوری طرح سمجھتا ہے۔‘

جرمن چانسلر اولاف شولز نے بھی حال ہی میں صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ بات چیت کے لیے روس کے دورے کے موقع پر ماسکو کی جانب سے حملہ کرنے کی صورت میں پابندیوں کے متعلق خبردار کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ کشیدگی کم کرے۔

جرمن عہدیدار نے کہا کہ برلن کو’ ٹھوس نتائج‘ کی توقع نہیں لیکن سفارت کاری اہم تھی۔

دوسری جانب خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے اتوار کو اپنے یوکرینی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی سے بات کی اور انہوں نے روس کی فوجی تیاری کے جواب میں سفارت کاری اور ڈیٹرنس کو جاری رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

یوکرینی صدر کے دفتر کی جانب سے کہا گیا کہ ولادی میر زیلنسکی نے امریکی کو جلد ہی یوکرین کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے، تاہم وائٹ ہاؤس نے اس پر کسی تبصرے سے انکار کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اے پی کے مطابق صدر ولادی میر زیلنسکی نے صدر جو بائیڈن سے تقریباً ایک گھنٹے تک بات کی، جس کے دوران انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ روسی فوج کے حملے کے خلاف ملک کو ’محفوظ اور قابل اعتماد تحفظ‘ حاصل ہے۔

دوسری جانب برطانوی حکومت کے ترجمان نے روسی حملے کے متعلق امریکی بیان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ آنے والے دنوں میں یوکرین کے لیے فوجی حمایت اور اقتصادی امداد کے پیکج پر کام کر رہا ہے۔ 

وزیراعظم بورس جانسن روس کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے لیے حمایت حاصل کرنے کی خاطر رواں ہفتے یورپ کا دورہ کریں گے۔

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتے کے روز ایک فون کال پر اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن کو بتایا کہ مغرب کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دے گا، جو ماسکو کےلیے نقصان دہ اور اسے تنہا کرسکتا ہے۔

اسی طرح کینیڈا کی وزارت دفاع نے بھی کہا ہے کہ انہوں نے یوکرین میں مقیم اپنے فوجی اہلکاروں کو عارضی طور پر یورپ میں نامعلوم مقام پر واپس بلا لیا ہے۔ کینیڈا جو یوکرین اور روس کے بعد دنیا کی تیسری سب سے بڑی یوکرینی آبادی کا گھر ہے، نے 2015 سے مغربی یوکرین میں 200 افراد پر مشتمل تربیتی مشن رکھا ہوا ہے۔

روسامریکہیوکرینامریکہ نے کہا ہے کہ وہ نیٹو کی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا اور روس اس پیغام کو پوری طرح سمجھتا ہے۔انڈپینڈنٹ اردوسوموار, فروری 14, 2022 - 08:00Main image: 

<p class="rteright" style="direction:rtl">&nbsp;12 مارچ 2021 کی اس تصویر میں امریکہ کے&nbsp;&nbsp;قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان &nbsp;وائٹ ہاؤس &nbsp;روزانہ پریس بریفنگ کے دوران بات کر رہے ہیں۔ سلیوان نے 13 فروری ،2022 کو&nbsp; ایک انٹرویو میں بتایا کہ روس کی طرف سے یوکرین میں کسی بھی دن بڑی فوجی کارروائی شروع ہو سکتی ہے ( اے ایف پی)</p>

دنیاtype: newsrelated nodes:  یوکرین پر حملہ کیا تو فوری اور شدید ردعمل ہو گا: امریکہ کی روس کو تنبیہآف شور کمپنیاں: یوکرین اور روس کا اصل میدان جنگصدر بائیڈن کی امریکی شہریوں کو فوراً یوکرین سے نکلنے کی ہدایتSEO Title: روس یوکرین پر حملے کے لیے جھوٹا بہانہ بنا سکتا ہے: امریکہcopyright: Translator name: العاص

Most Read

2024-09-22 01:54:16