Breaking News >> News >> Independent Urdu


تربت میں ویمن ایکسپو: ’ہماری خواتین کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں‘


Link [2022-02-12 22:32:38]



صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت کے ریزیڈیشنل کالج میں ویمن ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کے زیرانتظام دو روزہ ویمن ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔

ایکسپو میں ضلعے بھر کے مختلف تعلیمی اداروں اور دیگر شعبوں سے وابستہ سماجی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

منتظمین کے مطابق ایکسپو کا مقصد تربت اور بلوچستان کی خواتین کو معاشی و سماجی طور پر خود مختار بنانا ہے تاکہ وہ ہر شعبے میں اپنی نمائندگی کر سکیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ایکسپو کا مقصد بلوچستان کی خواتین کو معاشی طوپر پر نجی کاروبار کی تربیت دینا ہے تاکہ ہوم بیسڈ ورکرز اس جدید دور میں اپنے کاروبار کو ڈیجیٹل طریقے سے ملک بھر تک پہنچا سکیں۔

ایکسپو میں روایتی کھانوں، کتابوں اور دیگر دست کاریوں کے سٹال لگائے گئے جبکہ سینکڑوں طالبات نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے مختلف انڈور کھیلوں میں بھی حصہ لیا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ایکسپو کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ خواتین کسی بھی میدان میں کم نہیں وہ ہر میدان میں خود کو منوا سکتی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایکسپو میں مختلف فنون کے لیے مختلف حصے مختص تھے جن میں ڈارما، تھیٹر اور روایتی رقص شامل تھے۔

محکمہ ویمن ڈیویلپمنٹ کی ڈائریکٹر شازیہ ریاض نے کہا کہ ’ایکسپو کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہم ویمن امپاورمنٹ پر کام کریں۔ ہم لوگوں کا مقصد ہے کہ ہم بلوچستان کی خواتین کو آگے لائیں اور سماجی و معاشی طور پر ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایکسپو میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت سے ہمیں مثبت تاثر ملا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ایکسپو کے توسط سے ہمیں معلوم ہوا کہ ہماری بچیاں بہت ٹیلنٹ رکھتی ہیں اور ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔‘

بلوچستانخواتیندستکاریتربتمنتظمین کے مطابق ایکسپو کا مقصد تربت اور بلوچستان کی خواتین کو معاشی و سماجی طور پر خود مختار بنانا ہے تاکہ وہ ہر شعبے میں اپنی نمائندگی کر سکیں۔گہرام اسلم بلوچہفتہ, فروری 12, 2022 - 19:15Main image: خواتینjw id: MfioY7C9type: videorelated nodes:  پاکستان کی پہلی 60 خواتین کیڈٹس کی پانچ سالہ تربیت مکمل ’پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا ہے تو مرد ساتھ لائیں‘ پوری دنیا کے گرد تنہا سفر کرنے والی نوعمر خاتون پائلٹہری پور کی خاتون جو اپنی دست کاری سے دنیا میں نام کما رہی ہیںSEO Title: تربت میں ویمن ایکسپو: ’ہماری خواتین کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں‘copyright: 

Most Read

2024-09-22 03:37:39