Breaking News >> News >> Independent Urdu


اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے دو صحافی ’طالبان حراست‘ میں


Link [2022-02-11 22:13:32]



اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے جمعہ کو بتایا کہ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے لیے اسائمنٹ پر موجود دو بین الاقوامی صحافیوں کو افغان دارالحکومت سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یو این ایچ سی آر نے ایک ٹویٹ کہا ہے کہ ’یو این ایچ سی آر کے ساتھ اسائنمنٹ پر موجود دو صحافیوں اور ان کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کو کابل میں حراست میں لیا گیا ہے۔‘

’ہم دوسروں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے صورتحال کو حل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔‘

ان صحافیوں میں سے ایک بی بی سی کے سابق نامہ نگار اینڈریو نارتھ بھی ہیں جو تقریباً دو دہائیوں سے افغانستان کی کوریج کرتے آ رہے ہیں اور وہ افغانستان میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران کی رپورٹنگ کے لیے باقاعدگی سے اس ملک کا سفر کرتے رہے ہیں۔

Two journalists on assignment with UNHCR and Afghan nationals working with them have been detained in Kabul. We are doing our utmost to resolve the situation, in coordination with others. We will make no further comment given the nature of the situation.

— UNHCR, the UN Refugee Agency (@Refugees) February 11, 2022

ان کی اہلیہ نتالیا انٹیلاوا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’اینڈریو کابل میں یو این ایچ سی آر کے لیے کام کر رہے تھے اور افغانستان کے عوام کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔‘

’ہم ان کی حفاظت کے لیے انتہائی فکر مند ہیں اور اثر و رسوخ رکھنے والے کسی بھی شخص سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان کی رہائی میں مدد کرے۔‘

دوسری جانب خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکام اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں اس بارے میں معلومات مل چکی ہیں اور ہم اس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا انہیں حراست میں لیا گیا ہے یا نہیں۔‘

ان حراستوں کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک برطانوی وفد ہیوگو شارٹر کی قیادت میں افغان وزیر خارجہ عامر خان متقی سے ملاقات کے لیے جمعرات کو کابل پہنچا ہے۔

ہیوگو شارٹر اس وقت افغانستان میں برطانیہ کے مشن کے سربراہ ہیں، جو قطر میں مقیم ہیں۔

ہیوگو شارٹرن نے کہا کہ انہوں نے طالبان حکام کے ساتھ انسانی بحران کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

ایشیاافغانستانطالباناقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے جمعہ کو بتایا کہ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے لیے اسائمنٹ پر موجود دو بین الاقوامی صحافیوں کو افغان دارالحکومت سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔انڈپینڈنٹ اردوجمعہ, فروری 11, 2022 - 22:30Main image: 

<p>طالبان جنگجو&nbsp; 21 جنوری 2022 کو کابل کی سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے (اے ایف پی)</p>

ایشیاtype: newsrelated nodes: افغانستان میں طالبان کا مشہور سنائپربنا شہر کا میئر افغان گلوکار موسیٰ شاہین کو طالبان نے رہا کر دیاطالبان کے ہاتھوں دو صحافیوں کی ’گرفتاری‘ پر تشویشSEO Title: اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے دو صحافی ’طالبان حراست‘ میںcopyright: Translator name: العاص

Most Read

2024-09-22 03:34:24