Breaking News >> News >> Independent Urdu


بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی پائلٹ کے بغیر پہلی پرواز


Link [2022-02-11 19:55:40]



امریکی ساختہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے مکمل خود مختار ورژن نے پہلی بار بغیر پائلٹ کنٹرول کے پرواز کی ہے۔

ہیلی کاپٹر نے امریکی ریاست کینٹکی کے فورٹ کیمبل کے اوپر آسمان میں 30 منٹ تک بغیر کسی مسافر کے پرواز کی۔

اسلحہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سرکورسکی اور ڈیفنس آرمڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی (ڈی اے آر پی اے) کے درمیان شراکت داری سے بنائے گئے اس ہیلی کاپٹر نے پانچ فروری کو آزمائشی پرواز بھری جب کہ دوسری پرواز سات فروری کو کی گئی۔

یہ منصوبہ ڈی اے آر پی اے کے ایئر کریو لیبر ان کاک پٹ آٹومشن سسٹم (اے ایل آئی اے ایس) پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد موجودہ فوجی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز میں ’ریمووایبل کٹس‘ کی تنصیب کے ذریعے اعلیٰ سطح کی آٹومیشن کو فروغ دینا ہے۔

(تصویر: لاک ہیڈ مارٹن سرکورسکی)

ایک خود مختار بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو ریسکیو مشنز پر کسی پائلٹ کو کسی خطرے میں ڈالے بغیر یا کسی خطرناک جنگی علاقے میں رسد پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بلیک ہاک نے سرکورسکی میٹرکس خود مختار ٹیکنالوجی کی تنصیب کے بعد اڑان بھری تھی تاکہ اسے بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے کے قابل جا سکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پرواز کے دوران (اے ایل آئی اے ایس) کو رن وے پر مکمل لینڈنگ کرنے سے پہلے خیالی رکاوٹوں پر قابو پانا پڑا۔

ڈی اے آر پی اے کے ٹیکٹیکل ٹیکنالوجی آفس کے پروگرام مینیجر سٹورٹ ینگ نے کہا: ’کام کے کم بوجھ کے ساتھ پائلٹ مکینکس کے بجائے مشن مینجمنٹ پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔ خودمختار سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کا یہ انوکھا امتزاج پرواز کو بہتر اور محفوظ بنائے گا۔‘

ینگ نے مزید کہا کہ خود مختار ہیلی کاپٹر فوج کو اپنے مشنز میں بہت زیادہ آپریشنل پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد کریں گے۔

ان کے بقول: ’اس میں دن یا رات کے فرق کے بغیر، پائلٹس کے ساتھ یا ان کے بغیر اور مقابلہ بازی، گنجان، اور خراب بصری ماحول جیسے مختلف مشکل حالات میں چلانے کی صلاحیت شامل ہے۔‘

امریکہہیلی کاپٹرپائلٹایک خودمختار بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو ریسکیو مشنز پر کسی پائلٹ کو کسی خطرے میں ڈالے بغیر یا کسی خطرناک جنگی علاقے میں رسد پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔گریمی میسیجمعہ, فروری 11, 2022 - 11:45Main image: 

<p>ہیلی کاپٹر نے امریکی ریاست کینٹکی کے فورٹ کیمبل کے اوپر آسمان میں 30 منٹ تک بغیر کسی مسافر کے پرواز کی(تصویر&nbsp;لاک ہیڈ مارٹن سرکورسکی)</p>

ٹیکنالوجیtype: newsrelated nodes: راکاپوشی پر پھنسے تین کوہ پیما: ’ہیلی کاپٹر 20 سیکنڈ بھی نہیں رک سکتا تھا‘ٹام کروز نے اپنے ہیلی کاپٹر میں بچوں کو مفت سیر کروا دیSEO Title: بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی پائلٹ کے بغیر پہلی پروازcopyright: IndependentEnglishorigin url: https://www.independent.co.uk/news/world/americas/autonomous-black-hawk-helicopter-flies-b2012713.htmlTranslator name: عبدالقیوم شاہد

Most Read

2024-09-22 03:31:18