Breaking News >> News >> Independent Urdu


ہماری حکومت ہر مظلوم مسلم خاتون کے ساتھ کھڑی ہے: نریندر مودی


Link [2022-02-10 21:33:38]



بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ جب مسلم خواتین نے مودی حکومت کی کھل کر حمایت کی جس پر مخالفین خوش نہیں ہیں۔

سہارنپور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ وہ ہر ایک مسلم خاتون کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مسلم بہن بیٹیاں ہماری صاف نیت کو بہت اچھے سے سمجھتی ہیں۔‘

ریاست اترپردیش میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے حجاب کا لفظ استعمال کیے بغیر مسلمان خواتین کے حوالے سے کہا کہ ’بھارت میں لوگ مسلمان خواتین کے حقوق اور ترقی کو روکنے کے لیے نئے راستے تلاش کر رہے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’وہ لوگ مسلم بہنوں کو ورغلا رہے ہیں تاکہ مسلم بیٹیوں کی زندگی ہمیشہ پیچھے ہی رہے۔‘ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ’ہماری حکومت ہر مظلوم مسلم خاتون کے ساتھ کھڑی ہے۔‘

विकास में बेटियों की सहभागिता भाजपा की सबसे बड़ी प्राथमिकता है। मुस्लिम बहनें-बेटियां भी हमारी इस साफ नीयत को भलीभांति समझती हैं। pic.twitter.com/4LNa31b84Q

— Narendra Modi (@narendramodi) February 10, 2022

ان کا کہنا تھا کہ ’بی جے پی حکومت نے مسلمان خواتین کو تین طلاق سے نجات دلائی ہے۔‘

 نریندر مودی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف مسلمان طالبات کا احتجاج جاری ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس حوالے سے گذشتہ دنوں ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں ایک مسلمان لڑکی کو یونیورسٹی میں حجاب کے ساتھ جانے سے روکا گیا تھا۔

ویڈیو میں مسکان نامی لڑکی کو دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے تعلیمی ادارے کے باہر کھڑے بعض لڑکوں کی جانب سے ’جے شری رام‘ کے نعروں کا جواب ’اللہ اکبر‘ کے بعرے لگا کر دیا تھا۔

اس حوالے سے ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ میں ایک کیس بھی چل رہا ہے جہاں عدالت نے جمعرات کو طالبات کو کیس کا حتمی فیصلہ ہونے تک حجاب اور مذہبی لباس پہننے سے روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ حجاب کے معاملہ ریاست کرناٹک میں رواں سال جنوری میں اس وقت شروع ہوا جب چھ طالبات کو حجاب پہن کر کالج میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

جس واقعے کے بعد یہ سلسلہ ریاست کے دیگر علاقوں تک پھیل گیا اور مسلم طالبات کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جانے لگے۔

بھارتحجابمسلمان خواتینبھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت میں لوگ مسلمان خواتین کے حقوق اور ترقی کو روکنے کے لیے نئے راستے تلاش کر رہے ہیں۔انڈپینڈنٹ اردوجمعرات, فروری 10, 2022 - 20:45Main image: 

<p>بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 31 جنوری 2021 کو میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے (اے ایف پی)</p>

ایشیاtype: newsrelated nodes: حجاب پر ہراسانی اور اللہ اکبر کا نعرہ: ’21ویں صدی کی بہادر ترین خاتون‘بھارت: حجاب پہننے والی مسلم طالبات کلاس کے باہر بیٹھنے پر مجبورSEO Title: ہماری حکومت ہر مظلوم مسلم خاتون کے ساتھ کھڑی ہے: نریندر مودیcopyright: 

Most Read

2024-09-22 04:00:13