Breaking News >> News >> Independent Urdu


بھارت: دو دن سے گھاٹی میں پھنسے شخص کو بچا لیا گیا


Link [2022-02-10 10:12:48]



بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں چٹانوں کے درمیان دو دن سے پھنسے ایک شخص کو بچا لیا گیا۔

آر بابو نامی شخص اپنے دو دوستوں کے ہمرا پیر کو مالمپوزا کے چیراڈ پہاڑ سر کرنے کوشش میں پھسلنے کے بعد دو چٹانوں کے درمیان پھنس گئے تھے۔

بابو یہاں اکیلے پھنسے تھے کیوں کہ دوستوں کی جانب سے کوشش ترک کرنے کے بعد وہ پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے کے لیے تنہا سفر جاری رکھے ہوئے تھے۔

ریسکیو آپریشن سے پہلے جاری کی گئی تصاویر میں بابو کو دونوں چٹانوں کے درمیان توازن قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

#OP_Palakkad Teams of #Indian Army #SouthernCommand have undertaken a rescue operation to extricate a person stuck in a steep gorge in Malampuzha mountains, Palakkad #Kerala. Teams have been mobilised overnight and rescue operations are under progress.#WeCare pic.twitter.com/a4k04ChpEt

— Southern Command INDIAN ARMY (@IaSouthern) February 9, 2022

یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں کیوں کہ بابو کی اس حالت زار کا موازنہ 2010 کی ہالی وڈ فلم ’127 آورز‘ سے کیا گیا جس میں ایک شخص اسی طرح ایک گھاٹی میں پھنس گیا تھا اور بالآخر اسے خود آزاد کرانے کے لیے اپنا بازو کاٹنا پڑا تھا۔

بدھ کو بھارتی فوج کی ٹیموں کے ریسکیو آپریشن کے بعد بابو کو محفوظ مقام پر لے جایا گیا۔

بھارتی فوج کی سدرن کمانڈ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کی ہے جس میں بابو کو پہاڑ کی چوٹی پر لاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فوج کی جنوبی کمان نے ایک ٹویٹ میں لکھا: ’یہ ایک شاندار کارروائی تھی جس میں بھارتی فوج کی اعلیٰ تربیت یافتہ ٹیموں نے کامیابی کے ساتھ پہاڑ سے پھسل کر 48 گھنٹے سے زائد عرصے سے پھنسے ہوئے بابو کو بچایا لیا۔‘

بابو نے ریسکیو کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔ بچاؤ کے بعد کی تصاویر میں ان کو ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے بیٹھے ہوئے اور احسان مندی میں ان کا بوسہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل بدھ کی صبح کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے لکھا: ’مالمپوزا کی چیراڈ پہاڑ پر پھنسے نوجوانوں کو بچانے کی کوششیں زوروں پر ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اس وقت جائے وقوعہ پر فوج کی سدرن کمانڈ کے دو یونٹ موجود ہیں۔ ٹیمز کے ارکان بابو سے بات کرنے کے قابل تھے۔ ریسکیو آپریشن آج مزید تیز کیا جائے گا۔ بھارتی ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر اس آپریشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔‘

بدھ کو ان کے ریسکیو سے قبل کئی امدادی ٹیموں کی کوششیں ناکام ہو چکی تھیں۔

Efforts are in full swing to rescue the youth trapped in #Malampuzha Cherat hill. There are currently two units of the @adgpi at the scene. Army members were able to talk to him. The rescue operation will be intensified today. @IAF_MCC helicopter is ready to be deployed.

— Pinarayi Vijayan (@vijayanpinarayi) February 9, 2022

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی نے ایک پریس ریلیز کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ’خطے کے جغرافیائی محل وقوع اور مشکل حالات کی وجہ سے کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کی بچاؤ کی کوششیں روک دی گئیں۔‘

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ ’ہیلی کاپٹر کو بہت زیادہ ڈاؤن ڈرافٹ کا سامنا تھا اس لیے مشن کو روک دیا گیا۔‘ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم بھی بابو تک پہنچنے میں ناکام رہی۔

ان تمام ناکام کوششوں کے بعد بھارتی فوج کی سدرن کمانڈ کی ایک ٹیم سے خصوصی ریسکیو آپریشن کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔

بھارتپہاڑفوجریسکیوآر بابو اپنے دو دوستوں کے ہمرا پہاڑ سر کرنے کوشش میں پھسلنے کے بعد گھاٹی میں پھنس گئے تھے۔سراوستی داس گپتاجمعرات, فروری 10, 2022 - 10:45Main image: ملٹی میڈیاjw id: a3K5donbtype: videorelated nodes: کرم: افغان بہن بھائی کو 15 ہزار فٹ بلند پہاڑی پر کیوں دفنایا گیا؟چار سالہ بچہ 70 فٹ بلند چٹان سے گرنے کے باوجود بچ گیابلوچستان کے پہاڑی سلسلے تکتو میں مارخور کا غیر قانونی شکارSEO Title: بھارت: دو دن سے گھاٹی میں پھنسے شخص کو بچا لیا گیاcopyright: IndependentEnglishorigin url: https://www.independent.co.uk/asia/india/kerala-man-trapped-mountains-palakkad-b2010923.htmlTranslator name: عبدالقیوم

Most Read

2024-09-22 05:39:05