Breaking News >> News >> Independent Urdu


مسٹر لاہور: دوسری پوزیشن لینے والے ٹریفک وارڈن سے ملیے


Link [2022-02-08 15:33:21]



پنجاب کے شہر لاہور میں ایک ٹریفک وارڈن وسیم ارشد نے تن سازی (باڈی بلڈنگ) کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

برکی روڑ کے رہائشی وسیم ارشد محدود وسائل اور سخت نوکری کے باوجود تن سازی کے شوق کو کیسے پورا کرتے ہیں؟ اور یہاں تک پہنچنے کے لیے کتنی محنت کرنا پڑی؟

ان سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں تن سازی کا شوق کالج سے ہی تھا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے شوق کے ساتھ ٹریفک وارڈن کی نوکری حاصل کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وہ بتاتے ہیں کہ وہ ملازمت کے ساتھ روزانہ ایک سے دو گھنٹے کی جم میں مشق بھی کرتے رہے اور انہوں نے 2014 سے باقائدہ تن سازی کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔

وسیم ارشد کا کہنا ہے کہ یہ اتنا آسان نہیں تھا کہ وہ کسی مقابلے میں کوئی پوزیشن لے سکتے۔ تاہم انہوں نے سخت محنت کی اور اپنے دوستوں کی مدد سے اس بار لاہور میں 21 جنوری ہونے والے تن سازی کے مقابلے ’مِسٹر لاہور‘ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ باڈی بلڈنگ مقابلوں کے لیے ایکسٹرا پروٹین، سٹیرائیڈز کا استعمال کرنا پڑتا ہے جو کافی مہنگی ہیں۔

وسیم ارشد شادی شدہ ہیں اور ان کے چار بچے بھی ہیں۔ فیملی اور نوکری کے ساتھ یہ کوشش ان کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس شوق کو جاری رکھیں گے اور مسٹر پنجاب یا مسٹر پاکستان کے مقابلوں میں بھی حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس کامیابی پر انہیں لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پاکستانپنجابوسیم ارشد کہتے ہیں کہ وہ ملازمت کے ساتھ روزانہ ایک سے دو گھنٹے کی جم میں مشق بھی کرتے رہے اور انہوں نے 2014 سے باقائدہ تن سازی کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ارشد چوہدریمنگل, فروری 8, 2022 - 13:15Main image: ملٹی میڈیاjw id: Xx3JNBndtype: videorelated nodes: پاکستانی نژاد برطانوی جو تن سازی کی دنیا میں کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں450 سال سے برتن سازی سے وابستہ شامی خاندانیحییٰ بٹ : 60 برس کی عمر میں باڈی بلڈنگ کرنے والے پاکستانیSEO Title: مسٹر لاہور: دوسری پوزیشن لینے والے ٹریفک وارڈن سے ملیےcopyright: 

Most Read

2024-09-22 05:26:45