Breaking News >> News >> Independent Urdu


پاکستانی قیدیوں کی واپسی: سعودی وزیر داخلہ آج پاکستان آئیں گے


Link [2022-02-07 12:52:47]



حکومت پاکستان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف آج (پیر کو) پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آ رہے ہیں، جس میں سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے متعلق اہم فیصلہ ہوگا۔

پاکستانی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر داخلہ پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد کا دورہ کریں گے، جس کے دوران سعودی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی واپسی سے متعلق بات چیت اور اقدامات کیے جائیں گے۔

پاکستان کی وزارت داخلہ نے چند روز قبل اس حوالے سے بیان بھی جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ عبدالعزیز اپنے ہم منصب شیخ رشید کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔

وزرات داخلہ کے مطابق سعودی وزیر داخلہ اپنے ہم منصب شیخ رشید  کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال میں سفری پابندیوں میں نرمی پر بھی بات چیت ہوگی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اتوار کو ایک پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ان سب پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، جو سعودی عرب کی جیلوں میں چھوٹے کیسز میں قید ہیں اور جن پر جرمانے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مختلف ممالک کے وزرائے داخلہ کو دعوت دی گئی ہے، جہاں پاکستانی قید ہیں تاکہ انہیں وطن واپس لانے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت برادر مسلم ممالک میں قید ان پاکستانیوں کی واپس پر کام کر رہی ہے جو چھوٹے کیسز میں جرمانے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قید میں ہیں۔

دوسری جانب سرکاری حکام نے نام نہ ظاہر کرنے شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا ہے کہ سعودی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے بھی تفصیلی ملاقات ہوگی۔

اسی ضمن میں گذشتہ ہفتے سعودی سفیر کی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات بھی ہوئی تھی، جس میں سعودی وزیر داخلہ کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی۔

سعودی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد پر دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور ویزا کے اجرا پر بھی بات جیت کی جائے گی۔

عرب نیوز کے مطابق گذشہ ماہ سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی واپسی اور انسانی اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے معاہدوں کی توثیق کی۔

معاہدوں پر دستخط گذشتہ سال مئی میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودہ عرب کے دوران ہوئے تھے۔

پاکستانسعودی عربپاکستانی قیدیشیخ رشید احمدپاکستانی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اپنے ہم منصب شیخ رشید کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔انڈپینڈنٹ اردوسوموار, فروری 7, 2022 - 07:30Main image: 

<p class="rteright">چار اگست 2019 کو&nbsp; سعودی وزیر داخلہ&nbsp; عبدالعزیز بن سعود بن نایف مکہ میں ایک تقریب میں شریک ہیں&nbsp;&nbsp;(فائل فوٹو:اے ایف پی)</p>

پاکستانtype: newsrelated nodes: سعودی جیلوں میں دو ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں: وزارت خارجہسعودی عرب سے 62 قیدیوں کی پاکستان واپسی، 23 منتظر101 سالہ بیمار قیدی جنہوں نے مزید 24 سال سزا کاٹنی ہےایران اور سعودی عرب سفارت خانے کھولنے کے لیے تیار ہیںSEO Title: پاکستانی قیدیوں کی واپسی: سعودی وزیر داخلہ آج پاکستان آئیں گےcopyright: 

Most Read

2024-09-22 07:31:26