Breaking News >> News >> Independent Urdu


بھارت کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر کرونا کے باعث چل بسیں


Link [2022-02-06 09:33:15]



معروف بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کرونا سے متاثر ہونے کے بعد چل بسیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سال 1929میں پیدا ہونے والی 92 سالہ گلوکارہ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے نو جنوری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ تادم مرگ زیر علاج رہیں۔

گذشتہ روز لتا منگیشکر کی طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں دوسری مرتبہ آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لتا منگیشکر کی وفات پر مختلف سیاسی اور فلمی شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’میرے غم کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ رحم دل اور خیال رکھنے والی لتا دیدی ہمیں چھوڑ کر جا چکی ہیں۔ انہوں نے ایسا خلا چھوڑا جسے پر کرنا ممکن نہیں۔‘

I am anguished beyond words. The kind and caring Lata Didi has left us. She leaves a void in our nation that cannot be filled. The coming generations will remember her as a stalwart of Indian culture, whose melodious voice had an unparalleled ability to mesmerise people. pic.twitter.com/MTQ6TK1mSO

— Narendra Modi (@narendramodi) February 6, 2022

بھارتی اداکار سنی دیول کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ‘لتا جی اب نہیں رہیں۔ یہ خبر مجھے غمزدہ کر رہی ہے۔‘

So sad to hear that Lataji is no more, going to miss her so much.End of an Era!Lataji,Nightingale of India,whose voice hs made generations sing,dance & cry wil forever feed our emotion.Heartfelt condolences to Ashaji,family & friends.Nation wil miss her. Om Shanti#LataMangeshkar pic.twitter.com/eIOUxydQYm

— Sunny Deol (@iamsunnydeol) February 6, 2022

بھارتی سیاست دانوں اور فلمی ستاروں کے علاوہ بھارتی کرکٹرز اور صحافیوں نے بھی لتا منگیشکر کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے، لتا جی نے عشروں تک سر کی دنیا پر حکومت کی اور ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک رہے گا۔‘

لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے، لتا جی نے عشروں تک سر کی دنیا پر حکومت کی اور ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک رہے گا، جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں لتا منگیشکر کو الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے، #LataMangeshkar

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 6, 2022

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’بلبل ہندوستاں، جن کی آواز نے لاکھوں لوگوں کو خوشی اور فرحت بخشی چل بسیں۔ ان کے خاندان سے دلی تعزیت۔‘

The Nightingale of India ,a voice which has resonated with, brought joy and happiness to millions around the world leaves. Heartfelt Condolences to her family and fans. Om Shanti #LataMangeshkar pic.twitter.com/O6gWb27x3s

— Virender Sehwag (@virendersehwag) February 6, 2022

اس خبر میں مزید تفصیل شامل کی جا رہی ہے

لتا منگیشکربھارتگلوکارہبالی وڈنریندر مودیسال 1929میں پیدا ہونے والی 92 سالہ گلوکارہ کو کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے نو جنوری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ تادم مرگ زیر علاج رہیں۔انڈپینڈنٹ اردواتوار, فروری 6, 2022 - 10:45Main image: 

<p class="rteright">گذشتہ روز لتا منگیشکر کی طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں دوسری مرتبہ آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں(اے ایف پی)</p>

موسیقیtype: newsrelated nodes: لتا: میری آواز ہی پہچان ہے جب لتا منگیشکر کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی گئیSEO Title: بھارت کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر کرونا کے باعث چل بسیںcopyright: 

Most Read

2024-09-22 07:43:53