Breaking News >> News >> Independent Urdu


مراکش: سو فٹ گہرے کنویں میں گرے بچے کو نکالنے کی کارروائیاں جاری


Link [2022-02-05 16:36:02]



شمالی مراکش میں پانچ دن سے کنویں میں گرے بچے کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں ہفتے کوبھی جاری ہیں۔

امدادی کارکن احتیاط سے کام لیتے ہوئے پتھر نکالنے میں مصروف ہیں۔ امدادی آپریشن کے دوران مٹی کے تودے گرنے کا مسلسل خطرہ ہے جس کی وجہ سے صورت حال خطرناک ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امدادی کارکن کنویں میں گرے پانچ سالہ بچنے کو نکالنے کی خاطر مشینوں کی مدد سے کھدائی میں مصروف ہیں۔ بچہ جس کی ریان کے نام سے شناخت ہوئی ہے منگل کو شفشاون کے قریب پہاڑیوں میں بنے سو فٹ گہرے  کنویں میں گر گیا تھا۔

موقعے پر موجود بچے کے والد کے بقول: ’وہ لوگ جو ہم سے پیار کرتے ہیں وہ میرے بچے کو بچانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔‘

بچے کے والد یہ بات کرتے ہوئے تھکے ہوئے دکھائی دے رہے تھے اور ان کی آواز سننا مشکل تھا۔ وہ جمعے کی رات سے امدادی کارروائیاں دیکھنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے سردی سے بچنے کے لیے ہڈ والا روائتی اونی لباس پہن رکھا تھا۔

مراکش کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ کنویں کی تہہ میں پھنسا ہوا ہے۔ کنویں کے بالائی حصے کی چوڑائی 45 سینٹی میٹر ہے لیکن نیچے جاتے ہوئے اس کی چوڑائی کم ہو جاتی ہے۔ اس وجہ سے امدادی کارکن کنویں کے اندر نہیں اتر سکتے۔

بچے کو کنویں سے نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں جب کہ قریب ہی موجود سینکڑوں دیہاتی خبر سننے کے منتظر ہیں۔

امدادی کارکنوں نے کنویں کے قریب ہی ایک اور گڑھا کھودا ہے۔ سر پر ہیلمٹ پہنے کارکنوں نے چمکدار جیکٹیں پہن رکھیں ہیں جبکہ ان کے پاس سٹریچرز، رسے، چرخیاں اور دوسرا سامان بھی موجود ہے۔

امدادی کارکنوں نے بچے تک پہنچنے کے لیے جمعے کو بڑی احتیاط کے ساتھ افقی سرنگ کھودنے کا کام شروع کیا تھا۔ بعض اوقات انہیں زمین مضبوط بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ایک عینی شاہد کے مطابق سرنگ اور کنویں کے درمیان کھدائی کرتے ہوئے راستے میں آنے والی چٹانوں نے ان کا کام مزید مشکل بنا دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امدادی کارکن ریان تک پہنچ کر اسے بحفاظت باہر نکالنے کے لیے افقی سرنگ میں کنکریٹ کی ٹیوبز رکھ رہے ہیں۔

ریان کے رشتہ دار نے روئٹرز ٹی وی کو بتایا کہ خاندان کو بچے کی گمشدگی کا پہلی بار اس وقت پتہ چلاجب انہیں رونے کی گھٹی گھٹی آواز سنائی دی۔ گھر کے لوگوں نے موبائل فون کی لائٹ جلا کر اور کیمرہ آن کر کے اسے کنویں میں لٹکایا تا کہ بچے کا پتہ لگایا جا سکے۔ رشتہ دار کا کہنا تھا کہ’وہ روتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ مجھے باہر نکالو۔‘

شفشاون کے پہاڑی علاقے میں موسم سرما میں شدید سردی پڑتی ہے۔ اگرچہ کنویں میں گرے ریان کو کھانے کی چیزیں دی گئی ہیں لیکن یہ واضح نہیں کہ آیا اس نے ان میں سے کچھ کھایا یا نہیں۔ ٹیوب کو استعمال میں لاتے ہوئے بچے کو پانی اور آکسیجن بھی فراہم کی گئی ہے۔

کنواںمراکشتصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ کنویں کی تہہ میں پھنسا ہوا ہے۔ کنویں کے بالائی حصے کی چوڑائی 45 سینٹی میٹر ہے لیکن نیچے جاتے ہوئے اس کی چوڑائی کم ہو جاتی ہے۔ اس وجہ سے امدادی کارکن کنویں کے اندر نہیں اتر سکتے۔روئٹرزہفتہ, فروری 5, 2022 - 17:00Main image: 

<p>چار فروری 2022 کو مراکش کی ہنگامی ٹیمیں پانچ سالہ لڑکے ریان کو کنویں سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف (تصویر: اے ایف پی)</p>

دنیاtype: newsrelated nodes: جنات کا قید خانہ سمجھا جانے والا یمن کا پراسرار ’جہنمی کنواں‘ملتان کا دولت کمانے والا کنواںSEO Title: مراکش: سو فٹ گہرے کنویں میں گرے بچے کو نکالنے کی کارروائیاں جاریcopyright: 

Most Read

2024-09-22 07:52:58