Breaking News >> News >> Independent Urdu


محمد حسنین بولنگ ایکشن کی وجہ سے معطل


Link [2022-02-04 11:14:10]



پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ آئی سی سی سے ایکریڈیٹڈ لیب میں جائزے کے بعد محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انہیں بولنگ سے معطل کردیا گیا ہے۔

لاہور سے جاری پی سی بی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’غیرقانونی بولنگ ایکشن قوانین کے تحت جب تک محمد حسنین دوبارہ اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کلیئر نہیں کرلیتے، وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی بولنگ سے معطل رہیں گے۔‘

پی سی بی کے بیان کے مطابق محمد حسنین کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں واقع آئی سی سی سے ایکریڈیٹڈ لیب میں کیا گیا تھا، جس کا جائزہ لینے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نےفاسٹ بولر کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا: ’پی سی بی کو کرکٹ آسٹریلیا سے محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی ایک مفصل جائزہ رپورٹ آج موصول ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گڈ لینتھ اورفُل لینتھ، باؤنسر اور سلو باؤنسر کی ڈیلیوریز پھینکتے وقت ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی حد سے تجاوز کر رہا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اس رپورٹ کا جائزہ لینے اور اپنے بولنگ ماہرین سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد پی سی بی کو یقین ہے کہ فاسٹ بولر کے بولنگ ایکشن میں یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ پی سی بی اب ایک بولنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کرے گا جو محمد حسنین کے ساتھ کام کرے گا تاکہ وہ اپنے بولنگ ایکشن کو درست کر سکیں اور دوبارہ جانچ کے لیے تیار ہوں۔‘

مزید کہا گیا: ’محمد حسنین پاکستان کا اثاثہ اور ان چند بولرز میں شامل ہیں جو تسلسل سے 145 کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینکتے ہیں، لہٰذا ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پر پی سی بی نےفیصلہ کیا ہے کہ محمد حسنین کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں مزید شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔‘

محمد حسنین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ تھے، تاہم بولنگ ایکشن میں اعتراض کے بعد انہیں ٹیم سے ہٹا دیا گیا تھا۔

محمد حسنیننوجوان کرکٹرلاہور سے جاری پی سی بی کے ایک بیان کے مطابق محمد حسنین کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں واقع آئی سی سی سے ایکریڈیٹڈ  لیب میں کیا گیا تھا۔انڈپینڈنٹ اردوجمعہ, فروری 4, 2022 - 10:00Main image: 

<p class="rteright">کرکٹ بورڈ نے&nbsp;محمد حسنین کو پاکستان کا اثاثہ قرار دیا ہے (فائل تصویر: اے ایف پی)</p>

کرکٹtype: newsrelated nodes: پہلا ٹی ٹوئنٹی: حسنین کی ہیٹ ٹرک ضائع، پاکستان کو شکست سٹیو وا نے چار سال پہلے حسنین کے بارے میں کیا کہا تھا؟ورلڈ کپ سکواڈ: عابد علی اور محمد حسنین اِن، محمد عامر جگہ نہ بنا سکےفاسٹ بولنگ محفوظ ہاتھوں میں ہے: وقار یونسSEO Title: محمد حسنین بولنگ ایکشن کی وجہ سے معطلcopyright: 

Most Read

2024-09-22 09:22:28