Breaking News >> News >> Independent Urdu


ڈھائی سو روپے سے بھی کم کا جمبو جیٹ ’پارٹی جہاز‘ میں تبدیل


Link [2022-02-03 15:12:42]



برٹش ایئرویز کا ایک پاؤنڈ میں خریدا گیا سابق جمبو جیٹ ’پارٹی طیارے‘ میں تبدیل کر دیا گیا۔

جب برٹش ایئرویز(بی اے) نےبوئنگ 747 کو بیڑے سے ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا تو کوٹسولڈ ایئرپورٹ کی چیف ایگزیکٹو سوزانہ ہاروی نے سال 2020 میں اس کو خرید لیا تھا۔

اس کے بعد، سوزانہ ہاروی اور رضاکاروں کے ایک گروپ نے اس طیارے کو ایک نئی زندگی دی ہے۔ اس طیارے کو ایک بار کے ساتھ مکمل لگژری تقریبات کی جگہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جسے پارٹیوں اور نجی تقریبات کے لیے کرائے پر لیا جا سکتا ہے۔

ہاروی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کے لیے ایک پاؤنڈ ادا کیا اور ہماری ایک خاص ذمہ داری ہے کہ ہم اسے عوامی استعمال کے لیے منظم رکھیں۔

’کمپنی کو تقریبا پانچ لاکھ پاؤنڈ خرچ کرنا پڑا ہے تاکہ اس کو تیار کیا جا سکے، لیکن میں سمجھتی ہوں کہ یہ رقم اچھی جگہ خرچ کی گئی ہے اور یہ اس کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رکھتی ہے۔ ‘

مکمل صفائی کے بعد، معروف 747 طیارے کی اکانومی کلاس والی جگہ ختم کر دی گئی تاکہ تقریبات کے لے جگہ بنائی جا سکے۔ اس جگہ اب مخصوص لائٹس لگائی گئی ہیں، جبکہ کچن کو اب ایک بار میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

British Airways Jumbo Jet bought for £1 transformed into luxury bar to host plane parties pic.twitter.com/svMuzQhrOZ

— The Sun (@TheSun) January 28, 2022

اکتوبر 2020 میں طیارہ خریدنے کے بعد ہاروے پرامید تھیں کہ ایسٹر 2021 تک یہ تیار ہو جائے گا لیکن اس کی بحالی میں توقع سے زیادہ وقت لگا۔

سوزانہ ہاروی کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک سخت محنت طلب طویل کام رہا اور انہیں سب کی طرف سے زبردست حمایت حاصل تھی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’تمام کنٹریکٹرز، اور وہ تمام لوگ جنہوں نے اس پر رضاکارانہ طور پر کام کیا ہے، موجودہ بی اے 747 انجینئرز ہیں۔ جس کے بعد آخر کار ہم یہاں پہنچ سکے ہیں اور وہ چلنے کے لیے تیار ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ انوکھی جگہ سستی نہیں ہے، اس کا کرایہ ایک ہزار پاؤنڈ فی گھنٹہ ہے۔

ہاروی کے مطابق افتتاح کے بعد اس پارٹی طیارے کے متعلق کچھ لوگوں نے معلومات لی ہیں، جن میں نیٹ فلکس بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ:’ یہ خیال بالآخر حقیقت بن گیا ہے۔‘

اس جیٹ کو برٹش ایئر ویز نے 1994 میں خریدا تھا اور 25 سال سے زیادہ عرصے تک برٹش ایئرویز کے بیڑے کا حصہ رہا ہے۔

اس دوران اس نے تقریباً چھ کروڑ میل کی 13ہزار398 پروازیں کیں۔

اس کا آخری کمرشل آپریشن چھ اپریل 2020 کو میامی، فلوریڈا سے پرواز کرتے ہوئے لندن ہیتھرو پہنچنا تھا۔

برطانیہبرٹش ایئرویزطیارہمکمل صفائی کے بعد، معروف 747 طیارے کی اکانومی کلاس والی جگہ ختم کر دی گئی تاکہ تقریبات کے لے جگہ بنائی جا سکے۔ اس جگہ اب مخصوص لائٹس لگائی گئی ہیں، جبکہ کچن کو اب ایک بار میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ہیلن کوفیجمعرات, فروری 3, 2022 - 13:00Main image: 

<p class="rteright">18 فروری 2015 کی اس تصویر میں برٹش ایئرویز کے 747 طیارے کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ&nbsp; پر لینڈنگ سے قبل دیکھا جا سکتا ہے(اے ایف پی)</p>

یورپtype: newsrelated nodes: دو منٹ میں جہاز بن جانے والی کار پیرس اور لندن کے سفر کو تیارکیا جہاز میں ملنے والا کھانا باہر لے جانے کی اجازت ہے؟امریکی بحریہ کے دو طیارہ بردار بحری جہاز دو سینٹس میں فروختSEO Title: ڈھائی سو روپے سے بھی کم کا جمبو جیٹ ’پارٹی جہاز‘ میں تبدیلcopyright: IndependentEnglishorigin url: https://www.independent.co.uk/travel/news-and-advice/british-airways-party-plane-boeing-747-b2000209.html?utm_content=Echobox&utm_medium=Social&utm_campaign=Main&utm_source=Twitter#Echobox=1643789315Translator name: العاص

Most Read

2024-09-22 09:33:45