Breaking News >> News >> Independent Urdu


نوشکی اور پنجگور میں دھماکے: ایف سی کی تصدیق


Link [2022-02-03 00:33:41]



فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بدھ کو بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں دو دھماکے ہوئے ہیں۔

ایف سی ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ایک دھماکہ نوشکی میں ملیشیا کے ہیڈکوارٹرز پر ہوا ہے جب  کہ دوسرا حملہ پنجگور میں کیا گیا ہے۔

تاہم ایف سی ترجمان کا کہنا تھا کہ تاحال ان دھماکوں کی نوعیت اور ہلاکتوں یا زخمیوں کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔

پنجگور پولیس تھانے کے اہلکار اشفاق احمد نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ انہوں نے علاقے میں تقریباً دو دھماکوں کی آوازیں سنی جس کے بعد پولیس نے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’فی الحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے بس کچھ دھماکوں کی آواز سنی۔‘

اس سے قبل پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں زور دھماکے سے مختلف سرکاری عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں جب کہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

ایک سکیورٹی اہلکار نے انڈپینڈنٹ اردو کے نامہ نگار اظہار اللہ کو بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی جبکہ ایک حوالدار جان سے گیا ہے۔

دوسری جانب سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ظفر مینگل نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہسپتال پر براہ راست حملہ نہیں ہوا ہے تاہم دھماکہ سے ہسپتال کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

خبر کی تفصیلات جاری ہیں

بلوچستاننوشکیدھماکےفائرنگایف سی ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ایک دھماکہ نوشکی میں ملیشیا کے ہیڈکوارٹرز پر ہوا ہے جب  کہ دوسرا حملہ پنجگور میں کیا گیا ہے۔اسفندیار یحییٰبدھ, فروری 2, 2022 - 21:30Main image: پاکستانtype: newsSEO Title:  نوشکی اور پنجگور میں دھماکے: ایف سی کی تصدیقcopyright: 

Most Read

2024-09-22 09:35:50