Breaking News >> News >> Independent Urdu


ایلون مسک کے بعد نوجوان کا دیگر ارب پتیوں کی نگرانی کا بھی منصوبہ


Link [2022-02-02 09:13:01]



ارب پتی ایلون مسک کے نجی طیارے کی ٹریکنگ ترک کرنے کے بدلے میں پانچ ہزار ڈالر کی پیشکش ٹھکرانے والے امریکی نوجوان نے اب دیگر ارب پتی شخصیات کے نجی طیاروں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

جیک سوینی ٹوئٹر پر ’ایلون جیٹ‘ کے نام سے باٹ اکاؤنٹ چلاتے ہیں، جو ایلون مسک کے نجی طیاروں کے استعمال اور نقل و حرکت پر نظر رکھتا ہے۔ کچھ دن قبل سپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے جیک سوینی کو یہ کام روکنے کے عوض پانچ ہزار ڈالر کی پیشکش کی تھی، تاہم نوجوان نے انہیں جواب میں 50 ہزار ڈالر دینے کا کہا۔ لیکن مسک نے اس کا جواب نہیں دیا اور انہیں سوشل میڈیا پر بلاک کردیا۔

اب سوینی بل گیٹس، جیف بیزوز اور دیگر امیر ترین کاروباری شخصیات کی فضائی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مسک نے یونیورسٹی آف فلوریڈا کے 19 سالہ طالب علم سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے طیاروں کو ٹریک کرنا بند کر دیں کیونکہ یہ ایک ’سکیورٹی خطرہ‘ ہے اور یہ کہ وہ ’کسی پاگل کے ہاتھوں مارے جانے کے تصور پر خوش نہیں۔‘

بلوم برگ کے مطابق سوینی نے کہا تھا: ’سپیس ایکس اور ٹیسلا کے مداح کے طور پر میں جانتا تھا کہ ان کا طیارہ ہے۔ میں نے سوچا ایلون مسک کا جیٹ باٹ یہ دکھائے گا کہ وہ کہاں جا رہے ہیں اور کیا کاروبار کر رہے ہیں۔‘

انہیں اب بھی امید ہے مسک کسی اور پیشکش کے ساتھ واپس آئیں گے۔ مگر تب تک وہ گراؤنڈ کنٹرول نامی کاروبار کھول رہے ہیں جو امیر ترین کاروباری شخصیات کی پروازوں کو مانیٹر کرے گا۔

Landed near Brownsville, Texas, US. Apx. flt. time 45 Mins. pic.twitter.com/1j6y40p0XJ

— Elon Musk's Jet (@ElonJet) February 2, 2022

سوینی نے ایلون جیٹ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ جون 2020 میں بنایا تھا۔

بلوم برگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا: ’فلائٹ ٹریکنگ پر کام کرنے والی کمپنیاں ہر سال لاکھوں کماتی ہیں۔ اس کا ایک چھوٹا سا حصہ بھی میرے لیے اچھی کمائی ہوگی۔‘

مسک نے گذشتہ سال نومبر میں سوینی سے رابطہ کیا تھا اور اپنے ذاتی طیارے کی ٹریکنگ روکنے کے لیے پانچ ہزار ڈالر کی پیشکش کی تھی۔

سوینی نے کہا: ’جتنا وقت اور محنت میں نے اس میں صرف کی ہے، اسے چھوڑنے کے لیے پانچ ہزار ڈالر کافی نہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’میرے خیال میں یہ تھوڑا عجیب ہے کہ وہ اسے ختم کرنا چاہتے ہیں اور لگتا ہے وہ بہت غصے میں ہیں۔‘

ایلون مسکامریکہٹیکنالوجیارب پتیایلون مسک کے ذاتی طیارے کی نقل و حرکت کی تفصیلات ٹوئٹر پر شیئر کرنے والے 19 سالہ امریکی نوجوان جیک سوینی اب دیگر ارب پتی شخصیات کے طیارے بھی ٹریک کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔معروشہ مظفربدھ, فروری 2, 2022 - 10:30Main image: 

<p class="rteright">&nbsp;ایلون مسک&nbsp; (بائیں )&nbsp;یکم دسمبر 2020 کو برلن میں ایکسل سپرنگر ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہیں۔ ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک نے &nbsp;نوجوان&nbsp; جیک سوینی (دائیں)&nbsp; کو اپنے ذاتی طیارے کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے سے روکنے کے لیے پانچ ہزار ڈالر کی پیشکش کی&nbsp; تھی، جسے&nbsp; جیک&nbsp;نے ٹھکرا دیا&nbsp;( فائل فوٹوز: اے ایف پی/ جیک سوینی ٹوئٹر اکاؤنٹ)</p>

نئی نسلtype: newsrelated nodes: ایلون مسک نے ایک نوجوان کو پانچ ہزار ڈالر کی پیشکش کیوں کی؟ایلون مسک کی دولت پاکستان سمیت کئی ممالک کے جی ڈی پی سے زیادہہم ایلون مسک کو سپر ولن بننے سے کیسے روک سکتے ہیں؟SEO Title: ایلون مسک کے بعد نوجوان کا دیگر ارب پتیوں کی نگرانی کا بھی منصوبہcopyright: IndependentEnglishorigin url: https://www.independent.co.uk/news/world/americas/elon-musk-jack-sweeney-twitter-billionaires-b2004722.htmlTranslator name: سوزینا مسیح

Most Read

2024-09-22 11:53:51