Breaking News >> News >> Independent Urdu


سپریم کورٹ: تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس


Link [2022-02-01 09:52:26]



رجسٹرار سپریم کورٹ نے منگل کو تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی اور کہا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی۔

یہ درخواست سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے دائر کی تھی۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق تاحیات نااہلی کے معاملے پر نظر ثانی درخواستیں بھی مسترد کی جا چکی ہیں اور یہ کہ معاملے پر ایک بار فیصلہ ہوجائے تو نئی درخواست دائر نہیں ہوسکتی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ درخواست پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی رہنما جہانگیر ترین کے سیاسی مستقبل کے تعین کے لیے اہم ہے۔

سپریم کورٹ نے 28 جولائی، 2017 کو پاناما پیپیرز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا۔ اسی طرح حنیف عباسی کیس میں جہانگیر ترین 15 دسمبر، 2017 کو نااہل قرار پائے تھے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد احسن بھون کی دائر درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی تھی تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آرٹیکل 184/3 کے تحت سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی۔

پاکستانسپریم کورٹرجسٹرار سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی اور کہا ہے کہ اس معاملے پر عدالت پہلے ہی فیصلہ دے چکی۔انڈپینڈنٹ اردومنگل, فروری 1, 2022 - 10:15Main image: 

<p>29 جنوری، 2021 کی اس تصویر میں اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت نظر آ رہی ہے(اے ایف پی )</p>

پاکستانtype: newsrelated nodes: نواز شریف کے واپس نہ آنے پر کیا شہباز شریف کی نااہلی ممکن؟SEO Title: سپریم کورٹ: تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپسcopyright: 

Most Read

2024-09-22 11:55:58