Breaking News >> News >> Independent Urdu


سلطانز بمقابلہ گلیڈی ایٹرز: ’کپتان پرسکون ہو تو ہی ٹیم پرسکون ہوتی ہے‘


Link [2022-02-01 09:52:26]



پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے پیر (31 جنوری) کو ہونے والے میچ میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ رنز سے شکست دے دی۔

یہ پی ایس ایل 7 میں سلطانز کی مسلسل تیسری فتح اور گلیڈی ایٹرز کی دوسری شکست تھی۔

گلیڈی ایٹرز اور سلطانز کا مقابلہ میچ کے آخری اوور تک جاری رہا، جارحانہ اننگز کھیلنے کی کوشش میں کوئٹہ کے کھلاڑیوں کا پے در پے آؤٹ ہونا اور کپتان سرفراز احمد کی پریشانی اور جارحانہ انداز سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ایک طرف کھلاڑیوں کے لیے سرفراز احمد کے جارحانہ رویے پر تنقید کی، وہیں دوسری جانب مداح سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے پرسکون انداز کو سراہتے نظر آئے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز کی جانب سے جمیز فاکنر کے رن آؤٹ کو میچ کا ’ٹرننگ پوائنٹ‘ قرار دینا بھی سوشل میڈیا پر ان پر تنقید کی وجہ بنا ہوا ہے۔

علی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’سرفراز نے خود 23 بالز ضائع کرکے محض 21 رنز بنائے لیکن کہا کہ فاکنر کا آؤٹ ہونا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔‘

Sarfaraz wasted 23 balls and scored just 21 runs But Said Faulkner's runout was the turning point... #QGvsMS #PSL7 pic.twitter.com/Ebvexqjtyv

— ALY (@ALY__ZULFIQAR) January 31, 2022

ٹوئٹر صارف عارفہ فیروز کا کہنا تھا کہ ’سرفراز احمد ایک پرسکون سمندر سے بپھرا ہوا آتش فشاں بننے میں ایک منٹ نہیں لگاتے۔ سرفراز کا ٹیم پر اتنا غصہ کرنا اچھا پیغام نہیں دیتا۔ انہیں خود اور گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کو ان کے اعصاب قابو میں رکھنے کی ضرورت ہے۔‘

Sarfaraz Ahmed doesn't takes a second to go from calm sea to volcanic eruption!Sarfaraz shouting his lungs out on th field does not send a good message nor is good for his teammates!He himself or management of Quetta Gladiators really need to calm down nerves of Sarfaraz!#HBLPSL7

— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) January 31, 2022

عبداللہ آصف نامی صارف نے لکھا: ’دونوں کپتانوں کی باڈی لینگویج دیکھیں۔ رضون نے ایک اوور میں 24 رنز دینے پر بھی بولر عمران کو کچھ نہیں کہا تاہم سرفراز خان ٹیم کی پوزیشن ٹھیک ہونے کے باوجود شدید نروس تھے۔ جب کپتان پرسکون ہوتا ہے تبھی ٹیم پرسکون ہوتی ہے۔‘

Just look at the body language of both captains. Imran Sr went for 24 runs in over, Rizwan didn't say anything to him and was cheering his boys. Sarfaraz on the other hand was nervous at hell despite his team at a normal position. When your captain is chill, team is chill#QGvsMS pic.twitter.com/kAehxrznHR

— Abdullah Asif (@AbdullahAsif_) January 31, 2022

وسیم الہیٰ نے لکھا کہ ’بہترین کرکٹ کا مظاہرہ۔ سرفراز اپنے کھلاڑیوں پر بےجا دباؤ ڈالتے ہیں جب کہ محمد رضوان ہر قسم کی صورت حال میں مسکراتے رہتے ہیں۔‘

Wow! Cricket at its best. Hard luck Quetta. Sarfaraz puts unnecessary pressure on his bowlers and even on batters while Rizwan always keeps smiling in every situation.#QGvsMS

— Waseem Illahi (@Wasim175622) January 31, 2022

ٹوئٹر صارف فاطمہ بتول نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا: ’رضوان اور سرفراز کے بارے میں بحث چل رہی ہے۔ سرفراز کے بھی اچھے دن تھے مگر اب رضوان کرکٹ پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ وہ اپنی پرفارمنس اور تسلسل سے دل تسخیر کر رہے ہیں۔ پتہ نہیں کیوں وہ مجھے دھونی کی یاد دلاتے ہیں۔

There's a debate going on about Rizwan Vs Sarfaraz. Sarfaraz had his good days, but currently Rizwan is rulling the game, his captaincy is everything, he's winning hearts by his performance and most important consistency. And idk why he just reminds me of MS Dhoni.

— Fatima Batool Protić (@fatimabatool26) January 31, 2022

 

پی ایس ایل 7ملتان سلطانزکوئٹہ گلیڈی ایٹرزسرفراز احمدمحمد رضوانپی ایس ایل 7 کے گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ایک طرف کھلاڑیوں کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے جارحانہ رویے پر تنقید کی، وہیں دوسری جانب مداح ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے پرسکون انداز کو سراہتے نظر آئے۔سوشل میڈیا ڈیسکمنگل, فروری 1, 2022 - 09:45Main image: 

<p class="rteright">31 جنوری 2022 کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل&nbsp;&nbsp;میچ&nbsp; میں&nbsp; کوئٹہ&nbsp;گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے کے بعد ملتان سلطانز کے کھلاڑی جشن مناتے ہوئے (فوٹو: اے ایف پی)</p>

سوشلtype: newslabel: پی ایس ایلrelated nodes: پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دیدفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز پی ایس ایل 7 کے پہلے میچ کی فاتحSEO Title: سلطانز بمقابلہ گلیڈی ایٹرز: ’کپتان پرسکون ہو تو ہی ٹیم پرسکون ہوتی ہے‘copyright: 

Most Read

2024-09-22 11:47:19