Breaking News >> News >> Independent Urdu


پی ایس ایل: ’لاہور کراچی کے خلاف کراچی میں جیت گیا، اور کیا چاہیے‘


Link [2022-01-31 09:12:40]



پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں اتوار (30 جنوری) کی رات پی ایس ایل کے ’روایتی حریفوں‘ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں مقابلے کے بعد قلندرز نے فخر زمان کی شاندار سنچری کے باعث اپنے نام کرلیا۔

یہ فتح لاہور قلندرز کے لیے کتنی ضروری تھی اور لاہور قلندرز کے مداح اس جیت کے بعد ٹیم سے کیا امیدیں لگائے بیٹھے ہیں، اس بارے میں سینیئر سپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’لاہور قلندرز اس بار بہت اچھی اور بیلنسڈ سائیڈ لگ رہی، اس نے ملتان کے خلاف پہلے میچ میں بھی اچھا کھیلا تھا۔ ایک خراب اوور کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکل گیا ورنہ بازی وہاں بھی ان کے ہاتھ میں تھی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید بتایا: ’لاہور کے لیے سب سے اچھی بات یہ ہے کہ فخر زمان اس وقت بھرپور فارم میں ہیں۔ اگر فخر کا بیٹ یوں ہی رن بناتا رہا تو قلندرز اس ٹورنامنٹ میں کافی بہتر نتائج دیں گے۔ اب تک کے چھ ایڈیشن میں دیگر تمام پی ایس ایل ٹیمیں ٹرافی اٹھا چکی ہیں، لاہور کے فینز شدت سے منتظر ہیں کہ وہ اپنی ٹیم کو بھی ٹرافی اٹھاتا دیکھیں۔‘

فیضان لاکھانی نے امید ظاہر کی کہ اس سال قلندرز کے فینز کی پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے کی خواہش پوری ہو جائے گی۔

فخر زمان کی شاندار کارکردگی پر سوشل میڈیا بھی ان کے گن گاتا دکھائی دیا۔

جشن پی ایس ایل نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تحریر کیا گیا: ’فخر زمان نے پی ایس ایل میں پہلی سنچری بنا لی، لاہور کراچی کے خلاف کراچی میں جیت گیا، اور کیا چاہیے۔‘

Fakhar Zaman got first ever PSL hundred and Lahore won against Karachi in Karachi. What else you want!#LQvKK #KKvLQ pic.twitter.com/iMZ64oBdfK

— Jashn e PSL (@JashanePSL) January 30, 2022

اسد باجوہ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’خواتین و حضرات! فخر زمان کے لیے تعریف و توصیف۔ ایک آدمی، ایک افسانہ ایک لیجنڈ۔‘

Ladies and gentlemen. Take a bow for Fakhar zaman. The man the myth the legend. #LQvsKK pic.twitter.com/KkwabB35dk

— Assad Bajwa (@oyebajwey) January 30, 2022

حذیفہ نامی صارف نے تحریر کیا: ’بڑا میچ، بڑا کھلاڑی، نام یاد رکھیے گا فخر زمان‘

BIG MATCH,BIG PLAYER, REMEMBER THE NAME, FAKHAR ZAMAN. pic.twitter.com/G7v5g63G5Q

— huzaifa (@huzyfaaa) January 30, 2022

جاسر شہباز نے لکھا کہ ’زمان پارک کا نام دراصل فخر زمان کے نام پر ہی رکھا گیا تھا۔‘

ZAMAN PARK is actually named after Fakhar Zaman

— Jasir Shahbaz (@LahoreMarquez) January 30, 2022

 

پی ایس ایل 7لاہور قلندرزکراچی کنگزفخر زمانپاکستان سپر لیگ 7 میں کراچی کنگز سے میچ کے بعد لاہور قلندرز کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے فخر زمان کی شاندار کارکردگی پر سوشل میڈیا بھی ان کے گن گاتا دکھائی دے رہا ہے۔سحرش قریشیسوموار, جنوری 31, 2022 - 11:00Main image: 

<p class="rteright">30 جنوری 2022 کو&nbsp; &nbsp;کراچی کے نیشنل سٹیڈیم &nbsp;میں کراچی کنگز&nbsp; کے خلاف پی ایس ایل میچ کے دوران لاہور قلندرز کے فخر زمان شاٹ کھیلتے ہوئے (فوٹو: اے ایف پی)</p>

سوشلtype: newsrelated nodes: پی ایس ایل 7: قلندرز کامیاب، کنگز کو شکستپی ایس ایل 7: ’یہ اپنا بابر اعظم تو نہیں ہے‘SEO Title: پی ایس ایل: ’لاہور کراچی کے خلاف کراچی میں جیت گیا، اور کیا چاہیے‘copyright: 

Most Read

2024-09-22 13:21:29