Breaking News >> News >> Independent Urdu


پشاور: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک پادری ہلاک دوسرا زخمی


Link [2022-01-30 16:11:49]



پشاور میں اتوار کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پادری ولیم سراج موقعے پر ہلاک جبکہ ان کے ساتھی پیٹرک زخمی ہو گئے۔

گل بہار پولیس سٹیشن نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پشاور میں رنگ روڈ پر واقع مدینہ مارکیٹ کے پاس دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب دونوں پادری شہیدان آل سینٹ چرچ میں عبادات ختم ہونے کے بعد گھر جا رہے تھے۔

محرر قمر شہزاد نے بتایا کہ واقعے کی ایف آئی آر فی الوقت درج نہیں ہوئی البتہ مقتول اور زخمی پادری کے رشتہ داروں نے، جو ہسپتال کی کارروائیوں میں مصروف ہیں، تھانے سے رابطہ کر لیا ہے۔

چرچ آف پاکستان کے بشپ سرفراز پیٹر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا اور انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ مسیحی برادری دہشت گردی کے خلاف مکمل طور پر متحد اور کمر بستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ولیم سراج اور پیٹرک ہزارخوانی کے پاس واقع  ہمارے ایک چھوٹے سے چرچ ‘شہیدان آل سینٹس چرچ’ میں کام کرتے تھے۔ قاتل پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے تاکہ جیسے ہی وہ نکلیں تو حملہ کریں۔’

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سرفراز پیٹر کے مطابق مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جس کے بعد مزید تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

مسیحی برادری پر ماضی میں بھی حملے ہوتے آئے ہیں۔2013 میں پاکستان کے ایک چرچ میں بیک وقت دو بم دھماکوں کو ملکی تاریخ میں کسی اقلیت کے خلاف سب سے بھیانک حملہ تصور کیا جاتا رہا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں تقریباً 127 مسیحی ہلاک اور 250 زخمی ہوئے تھے۔

مسیحی برادریپشاورخیبر پختونخوافائرنگپولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں پادری چرچ میں عبادات ختم ہونے پر گھر جا رہے تھے۔ چرچ آف پاکستان کے بشپ نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔انیلا خالداتوار, جنوری 30, 2022 - 16:30Main image: 

<p>ولیم سراج اور&nbsp; ان کے ساتھی پیٹرک (تصویر بشکریہ ندا کھوکھر/ فیس بک)</p>

پاکستانtype: newsrelated nodes: ایف آئی آر کے بغیر جیل میں آٹھ سال گزارنے والا مسیحی نوجوانقبائلی اضلاع: اقلیتوں کو حقوق تو مل گئے مگر مسائل بڑھ گئےSEO Title: پشاور: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک پادری ہلاک دوسرا زخمیcopyright: 

Most Read

2024-09-22 13:17:27