Breaking News >> News >> Independent Urdu


پی ایس ایل: پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف جیت


Link [2022-01-29 04:13:51]



پشاور زلمی نے جمعے کو پاکستان سپر لیگ سیون کے ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

پشاور نے کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ کے اوپنرز نے انتہائی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے سولہویں اوور تک مجموعی سکور 155 تک پہنچا دیا۔

پشاور کی خراب بولنگ کو پہلی وکٹ احسن علی کی صورت میں ملی، جنھوں نے 46 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

اس موقعے پر دوسرے اینڈ پر کھڑے ول سمیڈ نے اپنی جارحانہ بلے بازی جاری رکھی۔ سمیڈ 62 گیندوں پر 97 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ انھوں نے اس دوران 11 چوکے اور چار چھکے لگائے۔

کوئٹہ نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ پشاور کے ثمین گل اور عثمان قادر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

191 رنز کے تعاقب میں پشاور نے ابتدا سے جارحانہ انداز اپنایا۔ اوپنر وکٹ کیپر بلے باز ٹام کوہلر کیڈمور نے 22 اور یاسر خان نے 30 رنز بنائے۔

پشاور کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں لیکن ان کے رنز بنانے کی رفتار کم نہ ہوئی۔

حیدر علی نے 19 اور حسین طلعت نے 52 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔

پشاور کے کپتان شعیب ملک نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور وہ اپنی ٹیم کی اننگز کو لے کر چلتے رہے اور جب آخری کے اوورز میں جارحانہ کھیلنے کی ضرورت پڑی تو انہوں نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیم کو فنشنگ لائن کے عبور کروایا۔

شعیب نے 32 گیندوں پر 48 رنز بنائے جس میں ایک چوکا اور چار چھکے شامل تھے۔

کوئٹہ کے بولرز میں 44 رنز دے کر تین جبکہ جیمز فالکنر اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل 7پاکستان کرکٹکوئٹہ گلیڈی ایٹرزپشاور زلمیپشاور زلمی نے حسین طلعت اور شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ کی مدد سے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 190 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔سید حیدرجمعہ, جنوری 28, 2022 - 22:45Main image: 

<p>پشاور زلمی کے بلے باز حسین طلعت&nbsp;28 جنوری، 2022 کو کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایکشن میں نظر آ رہے ہیں (اے ایف پی)</p>

کرکٹtype: newsrelated nodes: پشاور زلمی: ’نغمہ گایا تو ہے لیکن خیمے میں ٹی وی ہے نہ بجلی‘دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز پی ایس ایل 7 کے پہلے میچ کی فاتحپی ایس ایل 7 بھی زلمی کی طرف سے کھیلنا خوش قسمتی ہے: ثمین گلشاہد آفریدی کہیں نہیں جا رہے، پی ایس ایل کھیلیں گے: ٹیم مینیجرSEO Title: پی ایس ایل: پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف جیتcopyright: 

Most Read

2024-09-22 01:38:37